بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر لکھنؤ میں قرض کے بوجھ تلے دبے ایک شخص نے فیس بک لائیو پر بیٹی کے لیے مالی مدد کی اپیل کرنے کے بعد خودکشی کر لی۔
پولیس کے مطابق متوفی شخص ریئل اسٹیٹ کے شعبے سے وابستہ تھا اور اپنی ذیابیطس کی مریضہ بیٹی کے لیے انسولین تک خریدنے کی سکت نہیں رکھتا تھا۔واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی، تاہم تب تک شخص جاں بحق ہو چکا تھا۔ پولیس نے تصدیق کی کہ اس شخص نے ایک سیکیورٹی گارڈ کی بندوق سے خود کو گولی ماری، تاہم اس کا نام تاحال ظاہر نہیں کیا گیا۔
خودکشی سے قبل مذکورہ شہری نے فیس بک لائیو ویڈیو میں روتے ہوئے مشہور شخصیات، صنعتکاروں اور عوام سے اپیل کی کہ وہ اس کے خاندان کی مدد کریں۔ اس کا کہنا تھا کہ وہ قرض اور مالی دباؤ کی وجہ سے مکمل طور پر ٹوٹ چکا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق یہ شخص کئی کروڑ روپے کے قرض میں مبتلا تھا اور گزشتہ کچھ برسوں سے شدید مالی مسائل سے دوچار تھا۔ تحقیقات میں یہ پہلو بھی شامل ہے کہ سیکیورٹی گارڈ کا ہتھیار اسے کیسے ملا؟
پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔
دبئی: پاکستانی و بنگلادیشی سفارتکاروں کا تارکین وطن کی فلاح پر اتفاق
یورپین کمیشن کی صدر کے خلاف تحریک عدم اعتماد ناکام
یورپین کمیشن کی صدر کے خلاف تحریک عدم اعتماد ناکام
امریکی جج نے ایک بار پھر ٹرمپ کا پیدائشی شہریت ختم کرنے کا حکم معطل کر دیا
امریکی کمپنیوں نے ایک ساتھ سیکڑوں ڈرونز مار گرانے والا ہتھیار تیار کر لیا