متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید کی ہدایت پر نیشنلز ڈیبیٹ سیٹلمنٹ فنڈ کے تحت 222 اماراتی شہریوں کے مجموعی طور پر 139 ملین درہم سے زائد قرضے معاف کر دیے گئے۔
عرب خبر رساں ادارے کے مطابق یہ اقدام اماراتی شہریوں کی زندگی کو آسان بنانے، سماجی بہبود اور استحکام کے فروغ کے حکومتی عزم کی عکاسی کرتا ہے۔اس اقدام کا بنیادی مقصد ریٹائرڈ افراد اور سماجی تحفظ سے مستفید ہونے والے شہریوں کے مالی دباؤ میں کمی لانا، ان کے معیارِ زندگی کو بہتر بنانا اور خاندانی استحکام کو مضبوط کرنا ہے۔
تفصیلات کے مطابق 132 ریٹائرڈ شہریوں کے 86 ملین درہم سے زائد کے قرضے جبکہ 90 سماجی تحفظ حاصل کرنے والے شہریوں کے 53 ملین درہم سے زائد قرضے معاف کیے گئے۔ادھر عیدالاضحیٰ کے موقع پر متحدہ عرب امارات کی مختلف ریاستوں میں قیدیوں کی رہائی کے احکامات بھی جاری کیے گئے ہیں۔
امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان نے اصلاحی اداروں سے 963 قیدیوں کی رہائی کا حکم دیا، جب کہ ان قیدیوں پر عائد تمام مالی جرمانے حکومت ادا کرے گی۔اسی طرح دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم نے بھی مختلف قومیتوں سے تعلق رکھنے والے 985 قیدیوں کی رہائی کا حکم دیا ہے۔
صدر ٹرمپ کا 12 ملکوں کے شہریوں پر امریکی داخلے کی پابندی کا دفاع
ٹک ٹاکر ثناء یوسف قتل کیس، سائبر رسپانس ٹیم کی ٹک ٹاکرز و انفلوئنسرز کیلئے احتیاطی ایڈوائزری جاری
معید پیرزادہ بھارتی زبان بولنے لگے، بلاول بھٹو اور ششی تھرور کا موازنہ—اصل ایجنڈا کیا ہے؟
باجوڑ: ڈی ایچ او ڈاکٹر گوہر کے گھر کے قریب دھماکا، والد جاں بحق