پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کے کاغذات نامزدگی پر اعتراضات لگا دیے۔ کاغزات کے جانچ پڑتال کے دوران ریٹرننگ افسر نے قاسم سوری کے کاغذات نامزدگی پر اعتراضات لگا کر التوا کا شکار بنا دئے، پاکستان تحریک انصاف کے رہنما خادم حسین وردگ کا کہنا ہے کہ قاسم سوری پر 9 مئی کے الزامات بے بنیاد ہیں، ان کے کاغذات پر لگائے گئے اعتراضات تحریری طور پر مانگے ہیں۔ خادم حسین وردگ نے کہا کہ9 مئی کے روز قاسم سوری بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہائیکورٹ میں تھے۔
اس سے قبل سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کے گھر پر پولیس نے چھاپہ مارا ہے ،کوئٹہ پولیس نے ہنہ وڑک میں سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی اور رہنما تحریک انصاف کے گھر پر چھاپہ مارا ہے،سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری گھر پر موجود نہیں تھے،کوئٹہ کی مقامی عدالت نے سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی اور تحریک انصاف کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کیے تھے، جس کے بعد پولیس نے چھاپہ مارا تا ہم قاسم سوری کو گرفتار نہیں کیا جا سکاواضح رہے کہ قاسم سوری پر نو مئی کے مقدمات درج ہیں اور نو مئی کے بعد وہ روپوش ہو چکے ہیں، قاسم سوری کی گرفتاری کے لئے پہلے بھی کئی بار کوشش کی گئی تا ہم وہ گرفتار نہ ہو سکے،نو مئی واقعہ کےبعد تحریک انصاف کے کئی رہنما پارٹی چھور چکے ہیں تو کئی گرفتاری کے ڈر سے روپوش ہیں، کئی گرفتار ہو چکے ہیں

قاسم سوری کے کاغذات نامزدگی التوا کا شکار
Shares:







