قاسم خان سوری کی وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کے بڑے بھائی کی وفات پرتعزیت

اسلام آباد : ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے ہفتہ کے روز وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کے گھر لال حویلی جاکر ان کے بڑے بھائی شیخ رفیق کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ڈپٹی اسپیکر نے شیخ رشید احمد اور ان کے خاندان کے دیگر افراد سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی۔

قاسم خان سوری نے کہا کہ مرحوم کی وفات سوگوار خاندان کے لیے عظیم صدمہ اور ناقابل تلافی نقصان ہے جسے پورا نہیں کیا جا سکتا۔انہوں نے کہا کہ دکھ اور غم کی اس مشکل گھڑی میں سوگوار خاندان کے غم میں برابر کا شریک ہوں۔

ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری نے اللہ تعالیٰ سے مرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لیے صبر جمیل عطاء فرمانے کی دعا بھی کی

ادھر ذرائع کے مطابق سیاسی مذہبی اوردیگرلوگوں کی طرف سے تعزیت کا سلسلہ جاری ہے

Comments are closed.