قصور :فیروزپور روڈ کی مرمت،ٹھیکیدار ناقص مٹیریل استعمال کرنے لگا،ہائی وے افسران کی آنکھیں بند

قصور،باغی ٹی وی (نامہ نگار طارق نوید سندھو)فیروزپور روڈ کی مرمت،ٹھیکیدار ناقص مٹیریل استعمال کرنے لگا،ہائی وے افسران کی آنکھیں بند
تفصیل کے مطابق فیروزپور روڈ کی مرمت کا کام گزشتہ دو ماہ سے شروع ہو چکا ہے جبکہ استعمال ہونے والے مٹیریل کے حوالے سے عوام نے تحفظات کا اظہار کیا ہے اور ان کا کہنا ہے کہ ٹھیکیدار اور حکومتی ارکان کی ملی بھگت اور محکمہ ہائی وے کے آفیسران کی مبینہ غفلت سے ناقص مٹیریل استعمال ہو رہا ہے، آج بھی ایسی ہی لاپرواہی کی وجہ سے مصطفی’ آباد کے قریب نئی ببنے والی سوسائٹی بسم اللہ ہاؤسنگ سکیم کے سامنے سڑک پر کام کرتے ہوئے تارکول مشین میں آگ لگ گئی، اس وقت صرف ایک مزدور ہی اس مشین کے پاس تھاجوآگ سے بری طرح جھلس گیامگرخوش قسمتی سے اس کی جان بچ گئی اور ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا،عوامی وسماجی حلقوں نے حکام بالا سے اس فیروزپور روڈ کی مرمت میں ناقص مٹیریل کے استعمال پر نوٹس لینے کامطالبہ کیا ہے

Comments are closed.