قصور :وزیراعظم شہباز شریف کا مصطفی آباد کا اچانک دورہ

قصور،باغی ٹی وی (نامہ نگار طارق نوید سندھو) وزیراعظم شہباز شریف کا قصور کے علاقہ مصطفی آباد کا اچانک دورہ ۔مفت آٹے کی تقسیم کے پوائنٹس کو چیک کیا اور خواتین اور مردوں سے مفت آٹے کی تقسیم میں حائل مشکلات بارے دریافت کیا۔اس دوران وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے آٹے کے معیار اور اس کے حصول کیلئے مشکلات سے متعلق بھی شہریوں کی رائے معلوم کی۔وزیراعظم نے شہریوں کی آرا کی روشنی میں حکام کو بہترین اقدامات کی ہدایت کی وزیراعظم نے شہریوں کے لئے انتظار گاہ کا بھی دورہ کیا، انتظامات دیکھے۔انہوں نے ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ رمضان المبارک میں کسی شہری کو کوئی تکلیف نہیں ہونی چاہیے اوربزرگ، معذور اور کمزور افراد اور خواتین کا خاص خیال کیا جائے،انہوں نے کہا کہ اس کار خیر کو سرکاری ڈیوٹی نہیں، خدائی ڈیوٹی سمجھ کر انجام دیں۔ اس موقع پر ڈی پی او قصور طارق عزیز سندھو ڈی سی او قصور ارشد علی بھٹی اور تمام اعلی افسران نے وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کا استقبال کیا جبکہ اس موقع پر وزیر اعظم کے معاون خصوصی ملک محمد احمد خاں اور ملک احد چیمہ ودیگر موجود تھے

Comments are closed.