نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم نے ٹک ٹاکر ثناء یوسف کے قتل کے بعد ٹک ٹاکرز، وی لاگرز، انفلوئنسرز اور بلاگرز کے لیے احتیاطی ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔

باغی ٹی وی کے مطابق ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ ڈیجیٹل تخلیق کار لائیو اسٹریمنگ کے دوران اپنی لوکیشن ظاہر کرنے سے گریز کریں، سوشل میڈیا پر ہر شخص کو دوست نہ بنائیں اور کام یا ملاقات کی آڑ میں کسی اجنبی سے ملنے سے پرہیز کریں۔ایڈوائزری میں زور دیا گیا ہے کہ تخلیق کار اپنی آن لائن موجودگی کو محفوظ، مثبت اور ذمہ دارانہ بنائیں، نیشنل سرٹ کی ہدایات پر عمل کریں، کیونکہ آن لائن شناخت اور خیالات کے سبب حقیقی دنیا میں بھی خطرات ہو سکتے ہیں۔

ڈیجیٹل سیکیورٹی کے حوالے سے ہدایت دی گئی ہے کہ ملٹی فیکٹر توثیق، مضبوط پاس ورڈز اور پرائیویسی سیٹنگز استعمال کی جائیں، مشکوک لنکس نہ کھولیں اور ڈیپ فیک ویڈیوز یا آڈیوز کی صورت میں فوری تردید جاری کریں۔ٹیم کا کہنا ہے کہ انفلوئنسرز لائیو اسٹریم یا پوسٹ کے دوران اپنی موجودہ لوکیشن ظاہر نہ کریں، سوشل میڈیا پر آنے والے کمنٹس اور پیغامات کی نگرانی کریں، اور نامناسب مواد کو فوری رپورٹ اور بلاک کریں۔

واضح رہے کہ 2 جون کو 22 سالہ عمر حیات عرف کاکا نے 17 سالہ ٹک ٹاکر ثناء یوسف کو فائرنگ کر کے ان کی رہائش گاہ میں قتل کر دیا تھا۔ ملزم نے دوستی کی خواہش رد ہونے پر یہ قدم اٹھایا۔پولیس نے 20 گھنٹے میں ملزم کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا، جہاں اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے ملزم کو شناخت پریڈ کے لیے 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

معید پیرزادہ بھارتی زبان بولنے لگے، بلاول بھٹو اور ششی تھرور کا موازنہ—اصل ایجنڈا کیا ہے؟

باجوڑ: ڈی ایچ او ڈاکٹر گوہر کے گھر کے قریب دھماکا، والد جاں بحق

عالمی میڈیا تنظیموں کا غزہ میں صحافیوں کو داخلے کی اجازت دینے کا مطالبہ

روس ایران اور امریکا کے درمیان جوہری مذاکرات میں کردار ادا کرنے کو تیار

Shares: