پشاور میں قتل ہونے والے تاجر دیال سنگھ اور کاشف مسیح کے قتل کے تحقیقات سامنے آئے ہے ،تحقیقاتی ٹیم نے انکشاف کیا ہے کہ دونوں افراد کو قتل میں ایک ہی شخص ملوث پایا گیا ہے،پولیس زرائع کے مطابق ملزم کی نشاندہی ہو چکی ہے ،اور بہت جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا،تحقیقاتی ٹیم کے مطابق 30 مارچ کو دیال سنگھ کو جس اسلحے سے نشانہ بنایا گیا تھا وہی اسلحہ یکم اپریل کو کاشف مسیح کے قتل میں بھی استعمال ہوا ہے،پولیس کے مطابق قاتل نے انتہائی ماہرانہ انداز میں واردات کئے جس میں ملزم نے ہلمٹ پہن کر منہ چھپانے کی کوشش کی تھی اور تاجر دیال سنگھ کی نشاندہی کے لئے اپنے ساتھ ایک اور سخص کو بھی موٹر سائیکل پر سوار کیا ہوا تھا اور وہی شخص کاشف مسیح کے قتل میں بھی سہولت کار تھا،تحقیقاتی ٹیم کے مطابق ٹارگٹ کلنگ کے دونوں واردات میں ایک ہی گروپ ملوث ہے،واضح رہے کہ 30 مارچ اور یکم اپریل کو اقلیت برادری کو نشانہ بنا دیا گیا تھا جس میں تاجر دیال سنگھ اور کاشف مسیح قتل کر دئیے گئے تھے،
Baaghi Digital Media Network | All Rights Reserved