قطر ایئرویز کی پرواز کو شدید جھٹکے ، مسافروں اور فضائی عملے سمیت 12 افراد زخمی

زخمی ہونے والوں میں عملے کے 6افراد اور 6مسافر شامل تھے
UAE

ڈبلن: قطر ایئرویز کی آئرلینڈ جانے والی پروازمیں ہوائی جہاز کو شدید جھٹکے لگنے سے مسافروں اور فضائی عملے سمیت 12 افراد زخمی ہو گئے۔

باغی ٹی وی : میل آن لائن کے مطابق دوحہ سے ڈبلن جانے والی پرواز کیو آر 017کو ترکیہ کی فضائی حدود سے گزرتے ہوئے شدید جھٹکے لگے،یہ جھٹکے لگ بھگ 20سیکنڈز تک جاری رہے، جن سے جہاز کے اندر ہر چیزاتھل پتھل ہو گئی اور مسافروں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

ڈبلن ایئرپورٹ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ طیارے کے باحفاظت لینڈ کرتے ہی ایئرپورٹ پولیس اور فائر اینڈ ریسکیو ڈیپارٹمنٹ سمیت دیگر ایمرجنسی سروسز کے اہلکاروں نے طیارے کو اپنے حصار میں لے لیا، زخمی ہونے والوں میں عملے کے 6افراد اور 6مسافر شامل تھے جنہیں فوری طور پر ہسپتال پہنچایا گیا۔

28 مئی سے یکم جون کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں بارشیں

دوسری جانب قطر ایئرویز کی طرف سے اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ جہاز کو جھٹکے اس وقت لگے جب مسافروں میں کھانا تقسیم کیا جا رہا تھا، ایئرلائنز کے ترجمان کے مطابق واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

مسلم لیگ ن کے صدر کیلئے 11 افراد نے کاغذات نامزدگی حاصل کیے، رانا ثنااللہ

Comments are closed.