قطرنے بھارتی حکومت کےحمایت یافتہ ہندوستانی نیوی افسران کاجاسوس گروہ پکڑلیا

دوحہ: بین الاقوامی دہشت گردی میں ہندوستان کے ملوث ہونے کا پردہ فاش کرتے ہوئے، قطر نے حال ہی میں ہندوستانی بحریہ کے آٹھ سابق افسران کو جاسوسی اور ہندوستانی ریاستی سرپرستی، ریاستی مالی معاونت اور ریاستی حمایت یافتہ دہشت گردی کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔

بھارتی خفیہ ایجنسیوں اورحکومت کے حمایت یافتہ جاسوس قطر میں ایک نجی فرم کے ساتھ کام کر رہے تھے اور قطری امیری بحریہ کو تربیت اور دیگر خدمات فراہم کر رہے تھے اور اگست 2022 کے مہینے میں جاسوسی اور بین الاقوامی دہشت گردی میں ملوث ہونے پر پکڑے گئے تھے۔

قطری حکام کا کہنا ہے کہ کمانڈر (ریٹائرڈ) پورنیندو تیواری (بحری افسر) نے ان سرگرمیوں میں کلیدی کردار ادا کیا اور وہ سرکردہ خلیجی مسلم ممالک کا ڈیٹا اسرائیل اور ہندوستان کو منتقل کرنے میں سرگرم رہے۔

قطرکی جاسوسی کرنے والے گروہ کے سربراہ ریٹائرڈ افسر کو 2019 میں ہندوستانی صدر رام ناتھ کووند کی طرف سے ‘پرواسی سمان ایوارڈ’ (سب سے زیادہ اعزاز یافتہ اوورسیز انڈین ایوارڈ) سے نوازا گیا۔

قطر کے دفاع، سیکورٹی اور دیگر سرکاری اداروں کے ساتھ کام کرتے ہوئے؛ افسران کو خفیہ ڈیٹا تک رسائی حاصل تھی اور وہ حساس معلومات قطر کے مخالفین کو شیئر کر رہے تھے۔

کہا جارہا ہے کہ بھارت کلبھوشن یادیو کی طرح انکار کی حالت میں ہے اور اب تک اس نے ان 8 ایکس افسران کو قبول یا ملکیت نہیں دی ہے۔

گرفتاری کی خبر 25 اکتوبر 2022 کو ایک افسر کی اہلیہ نے سوشل میڈیا پر جاری کی جس میں اس نے بھارتی حکام سے انہیں رہا کرنے کی درخواست کی۔

دوحہ میں ہندوستانی سفارتخانہ ہندوستانی بحریہ کے افسران کے اس شرمناک فعل سے واقف ہے لیکن اس نے آج تک اس واقعہ پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔ ویب ڈیسک

Comments are closed.