اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے کہا ہے کہ قطر میں موجود حماس قیادت کا خاتمہ یرغمالیوں کی رہائی اور اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو روکنے کی سب سے بڑی رکاوٹ کو دور کر دے گا۔

نیتن یاہو نے الزام عائد کیا کہ قطر میں حماس قیادت نے غزہ معاہدے میں رکاوٹیں ڈالیں اور انہیں غزہ کے عوام کی کوئی پرواہ نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ حماس قیادت نے جنگ بندی کی تمام کوششیں روکیں تاکہ جنگ کو غیر معینہ مدت تک جاری رکھا جا سکے۔واضح رہے کہ اسرائیل نے منگل کو دوحہ میں حماس قیادت کو فضائی حملے کا نشانہ بنایا تھا جس میں 6 افراد شہید ہوئے، تاہم حماس کے مطابق قیادت کا کوئی رکن شہدا میں شامل نہیں تھا۔

بنوں دہشت گردی کا مرکز ،افغانستان اپنی پوزیشن واضح کرے: خواجہ آصف

منی لانڈرنگ کیس: ملک ریاض اور علی ریاض کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع

گنڈاپور کی درخواست، غلط نام درج ہونے پر وکیل نے چیف جسٹس کو خط بھیج دیا

سیلاب متاثرہ علاقوں میں اگست کے بجلی بل معاف، اویس لغاری کی تصدیق

Shares: