اسلام آباد: قطر نے پاکستان کو “برادر ملک” قرار دے دیا-

قطر نے پاکستان کو “برادر ملک” قرار دے کر نئی تجارتی شراکت داری کا اعلان کر دیا ،قطر اور پاکستان نے مصنوعی ذہانت اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی میں مشترکہ تعاون پر اتفاق کیا، جبکہ دونوں ممالک کا دوطرفہ ملاقات میں ایف ٹی اے پر پیشرفت تیز کرنے پر بھی اتفاق ہوا، دونوں ممالک نے توانائی، ایل این جی اور ٹیکنالوجی تعاون کے فروغ کا عزم بھی کیا۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے دوحہ فورم میں پاکستان کی معاشی استحکام پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور جی سی سی کے درمیان فری ٹریڈ ایگریمنٹ موجود ہے، اور خلیج کے ساتھ تجارت کے نئے دور کا آغاز ہو چکا ہے، آئی ٹی اور ٹیکنالوجی برآمدات 4 ارب ڈالر تک پہنچنے کی توقع ہے، امریکا سے 19 فیصد ٹیکسٹائل ٹیرف میں ریلیف حاصل کیا گیا، جبکہ پرائمری بیلنس اور کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس میں ہیں۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ سیلاب سے پاکستان کی جی ڈی پی میں 0.5 فیصد کمی کی توقع ہے، اور پاکستان کو ہنگامی کلائمیٹ فنانسنگ کی ضرورت ہے، عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے مطابق پاکستان درست معاشی اصلاحاتی راستے پر گامزن ہے، اور پاکستان کو آئی ایم ایف کی جانب سے 13 ارب ڈالر کا ریزیلیئنس اینڈ سسٹین ایبلٹی پروگرام مل چکا ہے،سی پیک فیز 2.0 میں حکومتی تعاون سے بی ٹو بی سرمایہ کاری کی طرف منتقلی کی جا رہی ہے، اور پاکستانی نوجوانوں کے لیے اے آئی، بلاک چین اور ایڈوانس ڈیجیٹل اسکلز میں عالمی مواقع موجود ہیں۔

Shares: