قطر نے اسرائیل کے حالیہ حملے کے خلاف قانونی کارروائی کے لیے عالمی فوجداری عدالت (آئی سی سی) کی صدر سے ملاقات کی ہے۔
قطری عہدے دار کے مطابق خلیجی ریاست کی مذاکراتی ٹیم کے سربراہ محمد الخلیفی نے بدھ کو ہیگ میں آئی سی سی کی صدر جج ٹوموکو اکانے سے ملاقات کی۔ یہ ملاقات اسرائیلی حملے کے ذمہ داروں کو کٹہرے میں لانے کے لیے قطر کی قانونی اور سفارتی کوششوں کا حصہ ہے۔گزشتہ ہفتے کے اسرائیلی حملے نے خلیجی ریاستوں میں شدید تشویش پیدا کی ہے، جو سیکیورٹی کے حوالے سے طویل عرصے سے امریکا پر انحصار کرتی رہی ہیں۔ملاقات کے بعد محمد الخلیفی نے ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ یہ دورہ قطر کے خلاف غیر قانونی اسرائیلی حملے کا جواب دینے کے لیے قانونی راستے تلاش کرنے والی ٹیم کے کام کا حصہ ہے۔
گزشتہ سال آئی سی سی نے غزہ میں جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم کے تحت اسرائیلی وزیراعظم بنجامن نیتن یاہو کے خلاف مقدمہ شروع کیا تھا۔ الزامات میں شہریوں کو نشانہ بنانا اور بطور جنگی ہتھیار بھوک کا استعمال شامل ہے۔آئی سی سی نے اسرائیل کے سابق وزیر دفاع یوآو گیلنٹ اور حماس کے کمانڈر محمد دیف کی گرفتاری بھی طلب کی تھی، تاہم بعد ازاں اسرائیل نے محمد دیف کی ہلاکت کی تصدیق کردی۔اکتوبر 2023 سے اب تک اسرائیلی جارحیت میں کم از کم 65 ہزار 141 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔
پاک افغان بارڈر پرٹیکسی اسٹینڈ میں دھماکا، 5 افراد جاں بحق