خلیجی ریاست قطر نے اولمپک اور پیرا اولمپک گیمز 2036 کی میزبانی کے لیے باضابطہ طور پر بولی دے دی ہے، جس کا مقصد نہ صرف کھیلوں کے شعبے میں اپنی موجودگی کو مستحکم کرنا ہے بلکہ معاشی تنوع کے لیے بھی عالمی ایونٹس کی میزبانی کو فروغ دینا ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق قطر، جو فیفا ورلڈ کپ 2022 کی میزبانی کر چکا ہے، اب اولمپکس جیسے عالمی ایونٹ کے لیے تیار ہے۔قطر کے وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمٰن آل ثانی نے سرکاری نیوز ایجنسی قنا پر جاری بیان میں کہا کہ اگر ہمیں اولمپک گیمز 2036 کی میزبانی ملی تو یہ قطر کے لیے ایک تاریخی موقع ہوگا اور ہم مشرقِ وسطیٰ اور شمالی افریقہ کے پہلے ملک بن جائیں گے جو اولمپکس کی میزبانی کرے گا۔”
انہوں نے مزید کہا کہ اولمپکس کی بولی قطر کے ان کامیاب تجربات پر مبنی ہے جن میں فیفا ورلڈ کپ سمیت کئی بین الاقوامی کھیلوں کے مقابلے شامل ہیں۔ یہ بولی نہ صرف کھیلوں کے فروغ کا عکاس ہے بلکہ قطر کے عالمی امیج کو مزید مضبوط بنانے کی کوشش بھی ہے۔وزیراعظم نے اسے قطر کے لیے ایک "نیا سنگ میل” قرار دیا جو ملک کے مستقبل کے سفر میں اہم کردار ادا کرے گا۔
واضح رہے کہ قطر خطے کی سب سے چھوٹی لیکن امیر ترین ریاستوں میں شامل ہے اور اس کی حکمت عملی عالمی سطح پر سافٹ پاور کے طور پر خود کو منوانے پر مرکوز ہے، جس میں کھیل ایک مرکزی ستون کی حیثیت رکھتا ہے۔
آئی پی ایل کھلاڑیوں کی صحت کے لیے خطرہ بننے لگا
فلسطین و کشمیر کا حل نہ ہونا عالمی برادری کا دہرا معیار ہے، اسحاق ڈار
غزہ میں شدید بھوک ، فرانسیسی ادارے نے صحافیوں کی موت کا خدشہ ظاہر کر دیا