اسلام اباد:امیر قطر اور عمران خان کے درمیان معاہدوں اور یادداشتوں پر دستخطوں کا سلسلہ جاری

0
37

اسلام آباد:پاکستان اور قطر کے درمیان نئے دور کا آغاز.اسلام آباد میں ایک تقریب میں عمران خان اور امیر قطر حمد الثانی کے درمیان معاہدوں اوریادداشتوں پر دستخطوں کا سلسلہ جاری ہےاور اس وقت یہ دورہ بڑی اہمیت کا پیش خیمہ بنا ہوا ہے. اسلام آباد سے ذرائع کے مطابق دونوں ملکوں کے سفیر اور اعلیٰ حکام بھی اس تقریب میں شریک ہیں.پاکستان اور قطر کے درمیان منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کے روک تھام کے لیے معلومات کے تبادلے کی ایک یادداشت پر دستخط ہوئے .دونوں ملکوں کے درمیان سیاحت اور تجارت کی ترقی کے ایک معاہدے پر بھی دستخط ہوئے.

اسلام آباد سے ذرائع کے مطابق پاکستان اور قطر کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کے لیے ورکنگ گروپ کی تشکیل کے ایک معاہدے پر بھی دستخط ہوئے ہیں. ذرائع کے مطابق دونوں رہنما وں کے درمیان خطے کی سیکورٹی کی تازہ صورت حال پر تبادلہ خیال ہوا اور اس سلسلے میں ایک دوسرے کے ساتھ باہمی تعاون کرنے کا عہد بھی کیا گیا . یاد رہے کہ اس قبل قطر پاکستانیوں کے لیے ایک لاکھ نوکریوں کا وعدہ بھی کرچکا ہے .پاکستان کے قطر کے ساتھ معاملات کو اس وقت بڑی اہمیت اس لیے بھی دی جارہی ہے کیونکہ دنیا عرب میں سعودی عرب اور قطر کے درمیان کچھ عرصے سے تعلقات ٹھیک نہیں ہیں. پاکستان قطر اور سعودی عرب کے درمیان پیدا ہونے والی دوری اور چپلقش کو ختم کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کرہا ہے اور یہ خبریں بھی گردش کررہی ہیں عمران خان قطر اور سعودی عرب کے درمیان فاسلے کم کرنے لیے اپنا کردار ادا کررہے ہیں

Leave a reply