مزید دیکھیں

مقبول

آئی ایم ایف مشن کا سندھ کی معاشی کارکردگی پر اعتماد کا اظہار

اسلام آباد: پاکستان اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی...

حافظ آباد : نئی نویلی دلہن کےاندھے قتل کا معمہ حل، سفاک شوہر گرفتار

حافظ آباد،باغی ٹی وی (خبر نگارشمائلہ) تھانہ صدر حافظ...

حافظ آباد :پولیس کی کارروائی، قتل کے 2 اشتہاری ملزم اور 2 منشیات فروش گرفتار

حافظ آباد،باغی ٹی وی (خبر نگارشمائلہ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم...

علیمہ خان پی ٹی آئی وکلاء پر برس پڑیں

راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے داخلی دروازے پر پاکستان...

خواتین کے بغیر ملک کی ترقی نا ممکن ہے،مریم اورنگزیب

لاہور: پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا...

بحریہ ٹاؤن اراضی الاٹمنٹ ریفرنس: قائم علی شاہ اور شرجیل میمن کو عدالت سے بڑا ریلیف

کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے نیب کو سابق وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ اور صوبائی وزیر شرجیل میمن کی گرفتاری سے روک دیا-

باغی ٹی وی : سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ نے بحریہ ٹاؤن کراچی کی اراضی کی الاٹمنٹ اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے ریفرنس میں سابق وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ اور صوبائی وزیر شرجیل میمن کے نام خارج کرنے کی درخواست پر بڑا ریلیف دے دیا، آئینی بینچ نے دونوں رہنماؤں کو بڑا ریلیف دیتے ہوئے ان کی طلبی کے نوٹسز کو معطل کر دیا اور نیب کو ان کی گرفتاری سے روک دیا۔

وکیل درخواست گزار نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ نیب قوانین میں حالیہ ترمیم کے بعد دونوں کے خلاف ریفرنس نہیں بنتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ نیب کو درخواست گزاروں کے نام ریفرنس میں شامل ہی نہیں کرنا چاہیے تھا۔

امریکی پالیسیوں سے تنگ کینیڈین وزیراعظم نے یورپی یونین کی رکنیت کے لئے درخواست دیدی

شرجیل میمن کے وکیل راج علی واحد ایڈووکیٹ نے عدالت میں کہا کہ عوامی عہدے پر تعینات افراد کے خلاف نیب ریفرنس کے لیے مالی فائدے کی موجودگی ضروری ہے، اور مالی فائدے کے بغیر ان افراد کو شامل نہیں کیا جا سکتا درخواست گزار سرکاری ملازمین نہیں بلکہ سندھ اسمبلی کے اراکین ہیں نجی افراد کو پبلک آفس ہولڈر کے ساتھ مل کر فراڈ پر ریفرنس میں شامل کیا جاسکتا ہے۔

کراچی: بھاری مقدار میں منشیات برآمد، 3 خواتین سمیت 7 گرفتار

دوسری طرف، قائم علی شاہ کے وکیل بیرسٹر ضمیر احمد گھمرو نے کہا کہ ان کے موکل کو احتساب عدالت کا سمن موصول ہوا ہے، عدالت نے نیب پراسیکیوٹر، ڈپٹی اٹارنی جنرل اور دیگر کو نوٹس جاری کر دیے اور درخواستوں کی مزید سماعت 5 مارچ تک ملتوی کر دی۔

کراچی: بھاری مقدار میں منشیات برآمد، 3 خواتین سمیت 7 گرفتار