اسٹریٹ کرائم،غیر قانونی اسلحہ کی سپلائی اورمنشیات فروشی میں ملوث ملزم قیوم بلوچ گرفتار

0
36
arrest

کراچی:پاکستان رینجرز (سندھ) اورپولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے علاقے بی ون ایریا لیاقت آباد سے اسٹریٹ کرائم، غیر قانونی اسلحہ کی سپلائی اور منشیات فروشی میں ملوث ملزم قیوم بلوچ کو گرفتار کر لیا۔ملزم کے قبضے سے3 عدد نائن ایم ایم پسٹل، 3 عدد 30 بور پسٹل،188 عدد مختلف اقسام کے راؤنڈز، 10 عدد سپیئر میگزین، 125 گرام کرسٹل اور 120 گرام ہیروئن بھی برآمد کر لی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ملزم 2017 سے منشیات حب چوکی اور رئیس گوٹھ سے منگوا کر کراچی کے مختلف علاقوں لیاری، چاکیواڑہ، جہان آباد، پرانا گولیمار، پاک کالونی، الیاس گوٹھ اور گارڈن میں سپلائی کرنے میں ملوث ہے۔ ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے اعتراف کیا کہ وہ منشیات فروشی کے ساتھ ساتھ جرائم پیشہ افراد کو غیر قانونی اسلحہ فراہم کرنے میں بھی ملوث ہے۔ملزم منشیات اور اسلحہ کی سپلائی کے لیے عورتوں اور بچوں کا استعمال کرتا تھا۔

گرفتارملزم کوبمعہ اسلحہ و ایمونیشن، منشیات اور مسروقہ سامان مزید قانونی کاروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ عوام سے اپیل ہے کہ ایسے عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پر قریبی رینجرز چیک پوسٹ، رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر 03479001111 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔ آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

اس کے ساتھ ساتھ اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل نے گاڑیاں چوری کر کے اندرونِ سندھ میں فروخت کرنے والے گروہ کے دو کارندوں کو گرفتار کر کے چوری شدہ گاڑیاں برآمد کرلیں۔ اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل نارتھ ناظم آباد کی کارروائی کاریں چوری کرکے اندرون سندھ فروخت کرنے والے گروہوں کے 2 کارندوں کو گرفتار کیا، ملزمان نے سندھ سیکریٹریٹ کے قریب سے سرکاری گاڑی چوری کر کے سکھر میں فروخت بھی کی تھی۔

حکام کے مطابق گروہ شہر کے مختلف علاقوں سے گاڑیاں چوری کر کے انہیں اندرون سندھ لے جاکر فروخت کرتا تھا، گرفتار ملزمان کی شناخت ذیشان خالد اور اعجاز علی کے ناموں سے ہوئی، جن کے قبضے سے دو گاڑیاں بھی برآمد ہوئیں۔پولیس نے دعویٰ کیا کہ ملزمان نے سرکاری سوزوکی کلٹس نمبر GS-4752 سند ھ سیکریٹریٹ کی عقبی گلی سے چوری کی اور اُسے سکھر میں دانش شیخ نامی ملزم کو فروخت کیا جس کی برآمدگی کے لئے پو لیس پا رٹی روانہ کر دی گئی ہے جبکہ برآمد شدہ ٹویو ٹا کرولا کار جو کہ ٹیمپرڈ ہے کا معائنہ ایف ایس ایل کرایا جا رہا ہے۔

ملزمان عا دی جرائم پیشہ ہیں ،جو کراچی سے کاریں چوری کر نے کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیںاور چوری شدہ کاریں اندرون سندھ میں مختلف افراد کو فروخت کر تے ہیں،ملزمان سے مزید گاڑیوں کی بر آمد گی کے لئے چھا پہ ما رے جا رہے ہیں۔

Leave a reply