قازقستان کے صدر نے وزیراعظم کی دورہ پاکستان کی دعوت قبول کرلی
اسلام آباد: قازقستان کے صدر قاسم جومارت توکائیو نے وزیراعظم شہباز شریف کی جلد دورہ پاکستان کی دعوت قبول کرلی۔
باغی ٹی وی: وزیراعظم شہبازشریف اور قازقستان کے صدر قاسم جومارت توکائیو کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے، اس دوران انہوں نے قازقستان کے صدر کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد دی اور دونوں ممالک کے عوام کے لیے عید کی مبارکباد اور نیک خواہشات کا تبادلہ بھی ہوا۔
دونوں رہنماؤں کے درمیان دوطرفہ اور باہمی دلچسپی کےعلاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ دونوں رہنماؤں نے اپنے دو طرفہ تعلقات کی مثبت رفتار پر اطمینان کا اظہار کیاقازقستان کے صدر نے شہبازشریف کے دوسری بار وزیراعظم منتخب ہونے پُر مسر ت کا اظہار کیا،قاسم جومارت توکائیو نے کہا کہ پاکستان کی سیاسی اور اقتصادی صورتحال کو مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔
محسن نقوی کو پوری طرح پتہ چل چکا ہےکہ ٹیم میں کیا ہوتا رہا ہے،چوہدری …
ٹیلی فونک رابطے میں دونوں وزیراعظم شہباز شریف اور قازقستان کے صدر نے دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری میں وسعت دینے کی مشترکہ خواہش کا اعادہ کیا، اس موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ دونوں ممالک میں بہتر روابط اقتصادی اور تجارتی تعلقات کے لیے اہم ہیں، وزیراعظم شہبازشریف نے قازقستان کے صدر کو جلد دورہ پاکستان کی دعوت دی ، جس پر انہوں نے وزیراعظم کی دورہ پاکستان کی دعوت قبول کرلی۔