قاضی احمد،باغی ٹی وی ( سائیں بخش سائل کی رپورٹ)الیکشن میں مبینہ دھاندلی،جی ڈی اے کا پریس کلب کے سامنے احتجاج
گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس نے رہنماؤں، کارکنوں اور خواتین پر پولیس تشدد اور الیکشں میں دھاندلی کے خلاف جے ڈی اے کے پرامن احتجاجی مظاہرے میں ایڈمور پٹرول پمپ سے پریس کلب قاضی احمد چوک تک احتجاجی ریلی نکالی گئی۔
جس میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی اور سندھ کے دھاندلی زدہ الیکشن، زمینوں، جزیروں، پہاڑوں اور وسائل کی فروخت کے خلاف نعرے لگائے۔
اس موقع پر جے ڈی اے،ایس یو پی, پی ٹی آئی اور جے یو آئی کے رہنما مسلم ف لیگ رہنما سید انور علی شاہ ،ایس یو پی مرکزی رہنماء چوہدری عارف نیاز آرائیںہ پی ٹی آئی رہنماء عبدالطیف رند ،جی یو آئی رہنماء بشیر چانڈیو نے اپنے خطاب میں کہا کہ 2024 کے الیکشن میں ریکارڈ دھاندلی ہوئی۔
جس کے خلاف جے ڈی اے، جمعیت علمائے اسلام اور دیگر جماعتوں کے لاکھوں افراد نے جامشورو اور مورو سے قومی شاہراہ پر دھرنا دیا اور واضح پیغام دیا کہ عوام اس دھاندلی زدہ الیکشن کو مسترد کرتے ہیں
ان کا کہنا تھا کہ 24 فروری کو سندھ اسمبلی کے سامنے اعلان کردہ احتجاج کو پولیس نے روک دیا، سڑکیں سیل کر دی گئیں اور رہنماؤں اور کارکنوں پر شیلنگ، مارپیٹ اور پتھراؤ کیا گیا، جس میں علامہ راشد محمود سومرو زخمی اور سینکڑوں عورتیں زخمی ہوئیں۔سندھ میں بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔
انہوں نے کہا کہ عوام الیکشن کے بوگس نتائج کو مسترد کرنے اور جبر و تشدد کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ یہ احتجاج جاری رہے گا اور وہ کسی صورت سرکاری گاڑی کو چلنے نہیں دیں گے۔