قاضی فائز عیسیٰ کو وزیر اعظم کیخلاف مقدمات سننے سے روکنا غیر آئینی ہے،درخواست دائر
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے ارکان اسمبلی کو ترقیاتی فنڈز جاری کرنے معاملہ،سپریم کورٹ کے 11 فروری کے فیصلے کیخلاف نظر ثانی درخواستیں دائرکر دی گئی ہیں
نظر ثانی کی درخواستیں کوئٹہ بار ایسوسی ایشن اور بلوچستان بار نے دائر کیں ، درخواستوں میں عدالت سے استدعا کی کہ 11 فروری کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے،جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف دی گئی آبزرویشنز فیصلے سے ختم کی جائیں،نظر ثانی کی درخواستوں پر سماعت پر تشکیل دیئے گئے بینچ میں جسٹس مقبول باقر کو شامل کیا جائے کسی جج کو رائے دینے سے نہیں روکا جاسکتا،چیف جسٹس سمیت کوئی جج دوسرے جج کو ہدایت نہیں دے سکتا،جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو وزیر اعظم کیخلاف مقدمات سننے سے روکنا غیر آئینی ہے،وزیراعظم کے ارکان اسمبلی کو فنڈز جاری کرنے کے معاملے کی تحقیقات ہونی چاہیں،
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے وزیر اعظم کے ارکان اسمبلی کو ترقیاتی فنڈز جاری کرنے کے بیان کا نوٹس لیا تھا چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں5 رکنی لارجر بینچ نے 11 فروری کو مقدمہ ختم کر دیا تھا جسٹس قاضی فائز عیسی ٰنے فیصلے کیخلاف اختلافی نوٹ تحریر کیا تھا
میرا سرشرم سے جھک گیا،جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے دلائل
مجھے پتہ چلے حلقہ میں یہ کام ہو رہا ہے تو میں ووٹ ڈالنے نہیں جاؤنگا۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
آئین میں کہاں لکھا ہے الیکشن کمیشن چیئرمین سینیٹ انتخاب نہیں کرائے گا؟ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
3 سال گزرگئے،یہ کام نہیں ہوا،حکومت کی نااہلی ظاہر ہوتی ہے، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
کیا گورنر پنجاب کو بیرون ملک سے اس لیے لایا گیا کہ وہ جمہوریت تباہ کریں ؟ عدالت
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ بھی میدان میں آگئے، ریفرنس کی خبروں پر صدرمملکت کوخط لکھ کر اہم مطالبہ کر دیا
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ جائیداد کے اصل مالک ہیں یا نہیں؟ اٹارنی جنرل نے سب بتا دیا
صدارتی ریفرنس کیس، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سپریم کورٹ پیش ہو گئے،اہلیہ کے بیان بارے عدالت کو بتا دیا
سپریم کورٹ فیصلے کے بعد صدر اور وزیر اعظم کو فورا مستعفی ہوجانا چاہئے، احسن اقبال
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ بیوی اور بیٹی کے ہمراہ اچانک کہاں پہنچ گئے؟
قاضی فائز عیسیٰ کیس،کیس کی کارروائی براہ راست دکھانے کی درخواست پر حکومت نے کیا دیا جواب؟