قازقستان کے پارلیمانی وفد کی پارلیمنٹ ہاؤس آمد

0
39

قازقستان کے پارلیمانی وفد کی ایوان زیرین (مجلس پارلیمنٹ) کے چیئرمین Mr.Yerlan Koshanov کی سربراہی میں پارلیمانی وفد کی پارلیمنٹ ہاؤس آمد-

باغی ٹی وی : اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف ، ڈپٹی اسپیکر زاہد اکرم درانی نے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے اعلی حکام کے ہمراہ وفد کا استقبال کیا۔


پارلیمانی وفد کے سربراہ Mr.Yerlan Koshanov نے پارلیمنٹ ہاؤس کے سبزہ زار میں منگولیا گرینڈی فلورا کا پودا لگایا ۔

تقریب میں اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف، ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی زاہد اکرم درانی اور قازقستان کے پارلیمانی وفد کے ممبران بھی موجود تھے-


اس موقع پر دونوں برادر ممالک کی ترقی و خوشحالی اور مسلم امہ کے مابین اتحاد و یکجہتی کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔

پاکستان میں تعنیات جرمن سفیر کا گوادر کا دورہ ، سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار

Leave a reply