قیدیوں کی گاڑی پر حملہ،تین پی ٹی آئی ارکین اسمبلی سمیت کئی کارکنان فرار

police

پی ٹی آئی کے مسلح ملزمان کی پولیس پر اندھادھند فائرنگ اور ریاست پر ہولناک حملہ سامنے آیا ہے

اٹک جیل جانے والی پرزن وین سمیت پولیس کی گاڑیوں کے ٹائر برسٹ کرکے تین ایم پی ایز سمیت 82 پی ٹی آئی کے کارکن رہا کروا دئیے جن میں کئی افغانی بھی تھے، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سنگ جانی ٹول پلازہ پر 3 قیدیوں کی وینز پرنامعلوم ملزمان نے حملہ کیا، پولیس نے اٹک جیل سے قیدیوں کو اسلام آباد لایا تھا اور عدالت پیشی کے بعد قیدیوں کو واپس اٹک جیل منتقل کیا جا رہا تھا کہ اس دوران نامعلوم ملزمان نے حملہ کیا ،اس حملے کے دوران پی ٹی آئی کے تین ایم پی ایز سمیت متعدد قیدی بھاگنے میں کامیاب ہو گئے، قیدیوں کی وین میں ایم پی اے انور زیب، لیاقت، یاسر قریشی بھی موجود تھے جبکہ وین میں گرفتار سرکاری ملازمین اور پولیس اہلکار بھی تھے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ قیدیوں کی وینز کے سنگ جانی ٹول پلازہ پہنچنے پر پہلے سے موجود ملزمان نے فائرنگ کی اور حملے میں ملزمان نے فائرنگ کرکے پرزن وینز کے ٹائر برسٹ کیے۔ پولیس ذرائع نے بتایاکہ ملزمان کی فائرنگ سے متعدد پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، پولیس نے فرار ہونے والے متعدد ملزمان کو دوبارہ گرفتار کرلیا ہے، دوبارہ گرفتار کیے جانے والوں میں ایک ایم پی اے کا بیٹا بھی شامل ہے۔

قیدی وینز میں 82 ملزمان تھے، سب دوبارہ گرفتار کر لئے،آئی جی اسلام آباد
آئی جی اسلام آباد کا کہنا تھا کہ قیدی وینز میں 82 ملزمان موجود تھے، اٹک منتقل کیا جارہا تھا، نامعلوم افراد حملہ آور ہوئے، حملے کے بعد کچھ قیدی فرار ہوگئے، فرار ہونے والے قیدیوں کو دوبارہ گرفتار کرلیا گیا ہے، پولیس نے فرار کروانے کی کوشش ناکام بنا دی، قیدیوں کو اسلام آباد منتقل کیا جارہا ہے،

Comments are closed.