انویسٹی گیشن پولیس لاہور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سرگرم عمل ہے
انچارج انویسٹی گیشن پولیس سول لائن عمران افتخار کی پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی، الحمراء ھال کی پارکنگ میں کھڑی گاڑی کے لاک توڑ کر لیپ ٹاپ، کیمرے اور دیگر قیمتی سامان چوری کرنے والا ملزم جاوید گرفتار کر لیا گیا،گرفتار ملزم جاوید سےلاکھوں روپے مالیت کے 2عدد لیپ ٹاپ، 2عددکیمرہ،اور دیگر قیمتی سامان برآمد کر لیا گیا،ملزم کو جدید ٹیکنالوجی سمیت ہیومین انٹیلیجنس کی مدد سے گرفتار کیا گیا ہے، چوری ہونے والا تمام قیمتی سامان مدعی مقدمہ کے سپرد کر دیا گیا ہے، انچارج انویسٹی گیشن عمران افتخار کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کا مضبوط چالان مرتب کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائےگی،چوری شدہ قیمتی سامان واپس ملنے پر مدعی مقدمہ نے انویسٹی گیشن پولیس ٹیم کا شکریہ ادا کیا
اغواء برائے تاوان سیل نے گزشتہ 4ماہ کےمختصر عرصہ میں26 بچوں کو بازیاب کروایا
ڈی آئی جی عمران کشور کے احکامات کی روشنی میں آرگنائزڈکرائم یونٹ جرائم پیشہ عناصر کیخلاف سرگرم عمل ہے،اغواء برائے تاوان سیل لاہورنےسال 2024 کے چار ماہ کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی،اغواء برائے تاوان سیل نے گزشتہ 4ماہ کےمختصر عرصہ میں26 بچوں کو بازیاب کروایا،  گزشتہ چار ماہ میں اغواء برائے تاوان، اندھے قتل، ڈکیتی و رابری جیسے سنگین جرائم کے94 مقدمات چالان کیے،سال2024کے 04 ماہ میں151 خطرناک ملزمان گرفتارکرمغویوں کو بحفاظت بازیاب کروایاگیا،اغواء برائےتاوان سیل نے سال 2024کےچار ماہ میں 02کروڑ 91لاکھ 94ہزار روپے سے زائد مالیت کی ریکوری کی،28 اے کیٹیگری کے خطرناک اشتہاری مجرمان سمیت 58 عادی و عدالتی مفرور گرفتار کیےگئے،04 ملزمان سے ناجائز اسلحہ جن میں متعدد پسٹل،درجنوں گولیاں برآمد  کی گئیں،
لاہور میں پولیس نےبڑا جوا پکڑ لیا،قلعہ گجر سنگھ پولیس نے بدنام زمانہ ملزم کے اڈے پر چھاپہ مارا، پولیس نے دودرجن سے زائد جواریوں کو گرفتار کرلیا ، پولیس نے جواریوں کے قبضہ سے 20 لاکھ سے زائد رقم برآمد کرلی ،ملزمان لڈو دانہ اور کمسئی پر جوا کھیل رہے تھے ۔بدنام زمانہ جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا تلاش جاری ہے ۔ دوسری جانب ساندہ پولیس کا قمار بازوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے،تاش پر سٹے بازی کرنے والے 8 قمار باز گرفتار کر لئے،ملزمان کے قبضہ سے داؤ پر لگی نقد رقم موبائل اور تاش کے پتے برآمد کر لئے گئے،ملزمان کو خفیہ اطلاع پر جواء کھیلتے گرفتار کیا۔گرفتار ملزمان میں وحید، مظہر، شاہد، عدیل، صفدر، شاہد یونس، فیصل اور عمران شامل ہیں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا.








