قائد اعظم میڈیکل کالج بہاولپور میں پرنسپل کی تعینانی کا معاملہ معمہ کیوں بنا
باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق، قائد اعظم میڈیکل کالج بہاولپور کے لیے نئے تعینات ہونے والے پرنسپل کو جان بوجھ کر فراموش کیا جانے لگا. باغی رپورٹ کے مطابق قائد اعًظم میڈیکل کالج بہاولپور کے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر خواجہ محمد فیاضکو کالج کا پرنسپل تعینات ہونا تھا لیکن ان کو جان بوجھ کران کے حق سے محروم کیا جارہا ہے.
رپورٹ کے مطابق سابقہ پرنسپل نے ان کا نام اس لسٹ میں شامل ہی نہیں کیا تھا جس میں یہ نام آگے جانےتھے اور ان کی بطور پرنسپل تعیناتی ہونی تھی . کہا جارہا ہے کہ کسی ایڈیشنل سیکریٹری کے فون کیوجہ سے سابق پرنسپل نے خواجہ محمد فیاض کو لسٹ میں شامل ہی نہیں کیا. حالانکہ سینیارٹی کے لحاظ یہ انہیں کا حق تھا کہ وہ پرنسپل تعینات ہوں .
انہوں نے اس ناانصافی پر سیٹزن پورٹل پر شکایت کی تب انکوائری کے بعد ان کا نام شامل کیا گیا، اس نام کے شامل ہونے پر بھی خواجہ صاحب کو ان کا جائز حق نہیں دیا جارہا ہے اور سیکریٹریٹ میں سپیشلائز ہیلتھ کیئر کے سیکریٹری نبیل اعوان اب بھی ان کا نام آگے بھیجنے پر مذاہم ہیں اوران کو چارج دینے میں مانع ہیں.
ایسا صرف قائد اعظم میڈیکل کالج ہی کا نہیں بلکہ سروسز میڈیکل انسٹی ٹیوٹ کا بھی یہی حال ہے وہاںبھی اسی طرح حق تلفی کی جارہی ہے .