قمر الزمان کائرہ نے شہباز شریف اور مریم نواز سے بڑا مطالبہ کر دیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما قمر الزمان کائرہ نے کہا ہے کہ سیاسی سرگرمی کیلئے حکومت کی اجازت کی ضرورت نہیں،آج پاکستان بحران کا شکار ہے،27دسمبر2007کو بھی پاکستان بحران کا شکار تھا،بے نظیربھٹو نے پاکستان کو بحران سے نکلنے کا راستہ دیاتھا،اس وقت خارجہ، آئینی اور معاشی بحران ہے،پیپلزپارٹی نے ہمیشہ پاکستان کو بحران سے نکالا ہے،اس راستے میں آنے والی مشکلات کو عبور کرتے جائیں گے،بےنظیربھٹوکوپاکستان آنے سےروکا گیا تھا،پیپلزپارٹی خدشات کےباوجوداپنی ذمہ داری پوری کرےگی

قمر الزمان کائرہ نے مزید کہا کہ ہم نہ گھروں میں بیٹھیں گے اور نہ ہی ملک سے باہر جائیں گے،پیپلزپارٹی آئین اور قانون کے ساتھ ہے،جلد انتخابات وقت کی ضرورت ہے،آئندہ سال الیکشن کا ہے،ملک کو اپوزیشن لیڈر کی ضرورت ہے،شہبازشریف وطن واپس آئیں اور اپوزیشن کی رہنمائی کریں،مریم نوازسے بھی گزار ش ہے کہ چپ کا روزہ توڑ دیں،حکومتی اتحادی بھی کہہ رہے ہیں حکومت مزید چلی تو مزید نقصان ہوگا

Shares: