قوم کو اچھی خبر ملنے والی ہے، میاں اسلم اقبال کا دعویٰ

0
58

قوم کو اچھی خبر ملنے والی ہے، میاں اسلم اقبال کا دعویٰ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی وزیر اطلاعات میاں اسلم اقبال نے میڈیا کو بریفنگ میں کہا کہ اپوزیشن کی رہبر کمیٹی سے کل مذاکرات ہوئے تھے ،رہبرکمیٹی سے مذاکرات مثبت سمت میں ہیں،قوم کو اچھی خبر ملے گی،احساس ہے کہ ملک مشکل دور سے گزررہا ہے،

مولانا کشمیر کاز کو نقصان پہنچانے میں کامیاب ہو گئے،میاں اسلم اقبال

میاں اسلم اقبال کا مزید کہنا تھا کہ حکومت نے عوام کو روڈ میپ دیا ہے ،مشکل کے بعد آسانی ہے،عوام یقین رکھیں وزیراعظم عوام کے پیسے کاغلط استعمال نہیں کریں گے،عوام کاپیسہ عوا م کی فلاح و بہبود پر ہی خرچ ہوگا،عوام کی مشکلات میں آسانیاں  پیدا کررہے ہیں،ٹیکس اکٹھا کرکے ساڑھے10ارب روپے کا قرضہ واپس کیا،

یہ ہمارا پروگرام ہے،کیا کرنا ہے یہ ہم فیصلہ کریں گے، مولانا فضل الرحمان

میاں اسلم اقبال کا مزید کہنا تھا کہ عوام کی تحریک انصاف سے امیدیں نہیں ٹوٹنے دیں گے،صوبائی وزیر نے کہاکہ وزیر اعظم کی قیادت میں ملک ترقی کا سفر طے کر رہا ہے اور یہی بات اپوزیشن کیلئے پریشانی کا باعث ہے۔ملک کی معیشت بہتر جبکہ کرپٹ مافیا کی معیشت خراب ہو رہی ہے۔

شہداء کی قربانیوں کی وجہ سے امن اورعوام کے چہرے پر رونق ہے، میاں اسلم اقبال

Leave a reply