سپریم کورٹ سے توقع ہے کہ قوم کو فیصلے سے راستہ ملنا چاہئے،بابر اعوان

0
111
babar awan

تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس ساری گھمبیر صورتحال سے نکلنے کے لیے پاکستان کو عدم استحکام کرنے والے عناصر کے خلاف کاروائی کرنی چاہئے،

بابر اعوان کا کہنا تھا کہ جنرل باجوہ اور الیکشن کمیشن کے خلاف کاروائی ہونی چاہیے، عمران خان بار بار دہرا رہے ہیں کہ دوبارہ الیکشن کروایا جائے، ایک چوری شدہ الیکشن کے تحت لوگوں کو حکومت سے نوازا گیا،الیکشن کمیشن نے سیٹوں کے معاملے میں جو زیادتی کی اس پر سپریم کورٹ کو کاروائی کرنی چاہیے، سپریم کورٹ سے توقع ہے کہ قوم کو فیصلے سے راستہ ملنا چاہئے، ہم جہاں بھی جاتے ہیں لوگ پوچھتے ہیں کہ عمران کب آئے گا، عمران آئے گا تو ہی استحکام آئے گا، انسانی حقوق، معیشت کے ادارے بھی اب بولنا شروع ہوگئے ہیں،

واضح رہے کہ سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کے کیس کا فیصلہ آج 12 بجے سنایا جائے گا، 13 رکنی فل کورٹ فیصلہ سنائے گی، تحریک انصاف کے رہنما سپریم کورٹ پہنچنا شروع ہو گئے ہیں، سپریم کورٹ کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے، سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں،

سپریم کورٹ،مخصوص نشستیں، سنی اتحاد کونسل کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

کچھ ججز دانا ہوں گے، میں اتنا دانا نہیں، پاکستان کو ایک بار آئین کے راستے پر چلنے دیں، چیف جسٹس

نشان نہ ملنے پر کسی امیدوار کا کیسے کسی پارٹی سے تعلق ٹوٹ سکتا؟ چیف جسٹس

انتخابات بارے کیا کیا شکایات تھیں الیکشن کمیشن مکمل ریکارڈ دے، جسٹس اطہر من اللہ

سنی اتحادکونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق اپیل پر سماعت 24 جون تک ملتوی

سپریم کورٹ، سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں نہ ملنے کیخلاف کیس کی سماعت ملتوی

مخصوص نشستیں، فیصلہ پی ٹی آئی کے حق میں نظر نہیں آ رہا، مبشر لقمان

Leave a reply