fbpx

قوم کو جلد بریک تھرو ملے گا، حامد رضا

قوم کو جلد بریک تھرو ملے گا، حامد رضا

باغی ٹی وی : سعد رضوی سے علماء کی ملاقات سات گھنٹے سے زائد جاری رہی، سعد رضوی سے ملاقات میں حامد رضا ،سروت اعجاز قادری ، جلیل شرقپوری سمیت دیگر شامل تھے۔حامد رضا نے اس بارے کہا کہ مذاکرات انتہائی مثبت ہوئے ہیں۔بہت جلد بریک تھرو ملے گا ۔

تمام مسلکی جماعتوں کی کاوش ہے ۔ہم حکومتی ایما پر سعد رضوی سے مذاکرات کے لئے نہیں آئے۔ملک میں امن قائم کرنے کے لئے تمام علماء کی کوشش ہے مذاکرات کا اگلا دور جلد شروع ہو گا۔پیش رفت ہوئی ہے. سعد رضوی نے کارکنان کو پر امن رہنے کی اپیل کی ہے

ہمیں امید ہے کہ مذاکرات میں جو طے ہو گا حکومت اس پر عمل کرے گی. آج کے مذاکرات کسی قسم کے سیاسی عزائم نہیں ہیں۔حہم اور سعد رضوی نہیں چاہتے کہ ملک دشمنوں کو فائدہ اٹھانے کا موقع ملے.

تحریک لبیک کے سربراہ حافظ سعد رضوی کے گھر کا پولیس نے گھیراؤ کر لیا

علامہ خادم حسین رضوی نے ناموس رسالت کے عنوان پر مسلمان قوم میں بیداری پیدا کی،مولانا معاویہ اعظم طارق

تحریک لبیک کا دھرنا، کارکنان گرفتار،کیا خادم حسین رضوی کو گرفتار کر لیا گیا؟

کسی کو نہیں چھوڑیں گے، مذہبی جماعت کیخلاف بڑے فیصلے ہو گئے، شیخ رشید

تحریک لبیک دھرنا،راستے بند ہونے پر ٹریفک کا متبادل روٹ جاری

حکومت کیلئے نئی مشکل، تحریک لبیک کا ناموس رسالت مارچ کا اعلان

تحریک لبیک کے سربراہ حافظ سعد رضوی گرفتار،تحریک لبیک کے رہنما کی باغی ٹی وی سے گفتگو میں تصدیق

سعد رضوی کی گرفتاری کی ویڈیو سامنے آ گئی

تحریک لبیک کے کارکنان سڑکوں‌ پر نکل آئے،لاہور بند،ملک جام کرنیکا اعلان

پولیس نے ایک بار پھر سانحہ ماڈل ٹاؤن کی یاد تازہ کر دی،کارکنان پر فائرنگ،شیلنگ،اموات

واضح رہے کہ تحریک لبیک پر پابندی عائد کی جا چکی ہے ناموس رسالت مارچ کے اعلان کے بعد حکومت نے تحریک لبیک کے سربراہ حافظ سعد رضوی کو گرفتار کر لیا تحریک لبیک کے اہم رہنما نے نمائندہ باغی ٹی وی فائز چغتائی سے ٹیلی فونک گفتگو میں تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ حافظ سعد رضوی کو گرفتار کر لیا گیا ہے ،گرفتاری کے بعد تحریک لبیک نے ملک گیر احتجاج کیا جس میں کئی جانیں چلی گئیں اور سینکڑوں افراد زخمی ہوئے،

قبل ازیں تحریک لبیک کے امیر حافظ سعد رضوی نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اگر فرانس کے سفیر کو ملک بدر نہ کیا گیا تو 20 اپریل کی شب 12 بجے علامہ خادم رضوی کے مزار سے ناموس رسالت مارچ کا آغاز ہو گا، اس امر کا فیصلہ تحریک لبیک کی مرکزی شوری کے اجلاس میں کیا گیا، 21 رکنی مرکزی مجلس شوریٰ نے اتفاق رائے سے ناموس رسالتﷺمارچ کا اعلان کیا،

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.