قوم کو معاشی میدان میں مزید خوشخبریاں ملیں گی، وزیراعظم پرعزم

قوم کو معاشی میدان میں مزید خوشخبریاں ملیں گی، وزیراعظم پرعزم

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ختم ہو گیا،وفاقی کابینہ کو پاکستان کی معاشی صورتحال میں بہتری پر بریفنگ دی گئی،وزیر اعظم اور کابینہ نے عالمی معاشی درجہ میں بہتری پر معاشی ٹیم کو شاباش دی،

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ قوم کو معاشی میدان میں مزید خوشخبریاں ملیں گی،وزیراعظم نے ہدایت کی کہ عوام میں موڈیز کی رپورٹ کا معاملہ اٹھایا جائے،

غیر ملکی فنڈنگ کیس میں تحریک انصاف کو ملی عدالت سے ملی بڑی کامیابی

فارن فنڈنگ کیس، مریم اورنگزیب نے الیکشن کمیشن سے بڑا مطالبہ کر دیا

فارن فنڈنگ کیس،الیکشن کمیشن نے سنایا بڑا فیصلہ

تحریک انصاف اپنی مرضی کے نتائج حاصل کرنا چاہتی ہے، ایسا کس نے کہہ دیا

وفاقی کابینہ اجلاس کازیرو آور شروع ہو گیا جس میں ملکی سیاسی صورتحال پر غور کیا جائے گا،دوسرے سیشن میں آرمی ایکٹ میں ترمیم پرقانون سازی پرمشاورت ہوگی،اجلاس میں چیف الیکشن کمشنر اورارکان کی تقرری پر بھی مشاورت ہوگی،

وفاقی کابینہ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی اور سرمایہ کاری کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کر دی،کابینہ اجلاس میں واپڈا کے ممبر پاور اور ممبر واٹر کی عارضی تقرری کی منظوری بھی دی گئی اجلاس میں کابینہ کو یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن اور کمپی ٹیشن کمیشن پاکستان سے متعلق بریفنگ بھی دی گئی.

Comments are closed.