قوم پرست گروپس "استعمال” ہونے کیلئے ہمیشہ تیار ہیں،ایپکس کمیٹی میں انکشاف
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدات ایپکس کمیٹی کا اجلاس ہوا
اجلاس میں نئے کور کمانڈر، نئے ڈی جی رینجرز کے علاوہ صوبائی وزراء ناصر شاہ، مشیر قانون مرتضیٰ وہاب، چیف سیکریٹری ممتاز شاہ، آئی جی پولیس، پرنسپل سیکریٹری، سیکریٹری داخلہ، کمشنر کراچی، ایڈیشنل آئی جی کراچی، پی جی، مختلف اداروں کے صوبائی سربراہاں شریک ہوئے
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ 2015 میں ایپکس کمیٹی قائم کی گئی تھی، ایپکس کمیٹی کے فیصلوں سے اچھے نتائج حاصل ہوئے ہیں، * ہم نے شہر میں امن امان بحال کرنے میں کافی محنت کی ہے، شہر بلکہ صوبے میں امن امان قائم کرنے میں ہمارے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بہت قربانیاں دیں ہیں،
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ اب کافی عرصے بعد یہ میٹنگ ہو رہی ہے،
مختلف اداروں کی امن امان کے حوالے سے ایپکس کمیٹی کو بریفنگ دی گئی جس میں بتایا گیا کہ کچھ گروپس پڑوسی ملک کی حمایت سے مسائل پیدا کرنا چاہتے ہیں ، قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مانیٹرنگ اور آپس میں کوآرڈینیشن سے حالات کنٹرول میں ہیں، کچھ قوم پرست گروپس بھی استعمال ہونے کیلئے ہمیشہ تیار ہیں، عسکریت پسند گروہوں کے خلاف ٹارگیٹڈ آپریشن جاری ہے،
سندھ ایپکس کمیٹی اجلاس میں انسپکٹر جنرل پولیس نے بریفنگ میں بتایا کہ گزشتہ سال دہشت گردی کا ایک واقعہ پیش آیا ،2019میں ٹارگٹ کلنگ کے12 کیسزہوئے تھے، گزشتہ سال دہشت گردی کے8 واقعات ہوئے