قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ اجلاس بھی طلب کر لیا گیا

0
42
parliment

قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ اجلاس بھی طلب کر لیا گیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیرصدارت سینیٹ ہاؤس بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ہوا

سینیٹ کے  ریکوزیشن کیے گئے اجلاس سے متعلق پارلیمانی رہنماؤں کے ساتھ مشاورت کی گئی ،چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کا کہنا تھا کہ اجلاس ایسے موقع پر ہونے جارہا ہے جب کرونا کے باعث مشکلات درپیش ہیں،سینیٹ اجلاس کے انعقاد کے لئے غیرمعمولی اقدامات اٹھائے گئے ہیں، سینیٹ ہال کے اندر ایس اوپیزکے تحت انتظامات کیے گئے ہیں،گیلریز میں بھی اراکین سینیٹ کیلئے نشستیں مختص کی جائیں گی،کوشش ہوگی سیشن 2 گھنٹےسے زیادہ نہ ہو،اجلاس ایک ہفتےپرمحیط ہوگا،

قائد حزب اختلاف سینیٹ راجہ ظفر الحق کا کہنا تھا کہ ضروری نہیں کہ تمام اراکین بیک وقت سینیٹ اجلاس میں شریک ہوں ،پارلیمانی لیڈر اپنے پارٹی اراکین کی شرکت کیلئے لائحہ عمل مرتب کریں گے،

اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ سینیٹ سیکرٹریٹ کاکم سےکم ممکنہ اسٹاف اجلاس کےدوران دفترآئےگا،اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ کسی بھی جگہ اجتماع نہ ہونے پائے،

واضح رہے کہ سینیٹ کا اجلاس 12مئی کو دن گیارہ بجے طلب کرلیا گیا،سینیٹ کا اجلاس اپوزیشن کی ریکوزیشن پر چیئرمین سینیٹ نے طلب کیا

قومی اسمبلی اجلاس،پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن نے کوریج کیلئے تیار کیں سفارشات

Leave a reply