قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت جاری ہے
قومی اسمبلی اجلاس: بیرسٹر گوہر علی خان نے نقطہ اعتراض پر اظہارِ خیال کیا، بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا تھا کہ ہم نے مذاکرات میں حصہ لینے کی ہر ممکن کوشش کی، ہمارے ایم این ایز کو پارلیمنٹ ہاؤس سے اٹھایا گیا،چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ 26 نومبر کو ہمارے لوگوں کی شہادتیں ہوئیں،ہم پاکستان کے ساتھ تھے اور ہمیشہ پاکستان کے ساتھ کھڑے رہیں گے، ہمارے وزیر اعلیٰ کو اپنے لیڈر کے ساتھ ملنے نہیں دیا جا رہا،میرا کام مذاکرات کی سہولت کاری کرنا ہے،
قومی اسمبلی اجلاس میں محمود اچکزئی اور ایاز صادق کی گفتگوہوئی ہے، ایاز صادق نے کہا کہ اچکزئی صاحب حکومت نے آپ کو کئی مرتبہ مذاکرات کی دعوت دی ،محمود اچکزئی نے کہا کہ آپ لوگ عوام کے منتخب نمائندہ نہیں ہیں،ایاز صادق نے کہا کہ اچکزئی صاحب میں نے آپ کے لیڈر کو 2 مرتبہ شکست دی ہے،اور میرے خلاف کوئی انتخابی پٹیشن بھی نہیں،
دوسری جانب بتایا جا رہا ہے حکومت 27 ویں ترمیم میں مزید ترمیم کرنے جا رہی ہے، اسمبلی سے اضافی ترمیم کی منظوری پر بل دوبارہ سینیٹ بھجوایا جائیگا، حکومت اضافی ترمیم کی منظوری کابینہ سے لےگی اِسی لئے کابینہ کا ہنگامی اجلاس بھی بلایا گیا اور سینیٹ کا کل ہونے والا اجلاس بھی آج طلب کیا گیا۔
قومی اسمبلی اجلاس،اسلام آباد دھماکے کی مذمت،جانی نقصان پر گہرے دکھ،افسوس کا اظہار
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے قومی اسمبلی اجلاس کے دوران جوڈیشل کمپلیکس جی-ایلون اسلام آباد میں خود کش بم دھماکے اور کیڈٹ کالج وانا میں دہشت گردوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ یہ ایوان قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتا ہے۔ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے یہ ایوان اپنے ریاستی اداروں کے عزم اور قربانیوں کو سلام پیش کرتا ہے۔اسپیکر سردار ایاز صادق نے جاں بحق افراد کے اہلخانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔اجلاس میں جاں بحق افراد کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی گئی۔








