قومی اسمبلی اجلاس،بجٹ پر بحث جاری، وزیراعظم کا خطاب بھی متوقع

قومی اسمبلی اجلاس،بجٹ پر بحث جاری، وزیراعظم کا خطاب بھی متوقع #Baaghi

قومی اسمبلی اجلاس،بجٹ پر بحث جاری، وزیراعظم کا خطاب بھی متوقع

وزیراعظم عمران خان آج پارلیمنٹ ہاؤس آئیں گے

وزیراعظم سے چیمبر میں اراکین اسمبلی ملاقاتیں کریں گے، وزیراعظم قومی اسمبلی اجلاس میں بھی شرکت کریں گے اور حالات سازگار ہوئے تو خطاب بھی متوقع ہے، قومی اسمبلی کا اجلاس کا بجٹ سیشن جاری ہے،پینل آف دی چیئر امجد نیازی کا کہنا تھا کہ سبی میں ایف سی کے جوان شہید ہوئے ہیں،ایوان میں سبی شہدا اور سابق صدر زرعی ترقیاتی بینک طلعت محمود کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی ،رانا تنویر کا کہنا تھا کہ زرعی ترقیاتی بینک کے سابق صدر طلعت محمود کی وفات ہوئی وہ کینسر میں مبتلاتھے

پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی عامرلیاقت حسین نے مریم اورنگزیب کی جانب سے عمران خان کو زکوٹا جن کہنے پر تنقید کا نشانہ بنایا، اپوزیشن کی خواتین کو بل بتوڑیا اور خو دکو عینک والا جن کہہ گئے، بلاول بھٹو سے کہا کہ گدھوں کا ذکرکرتے، شاید وہ، لاڑکانہ کے کتے بھول گئے وہ بھی بتا دیتے، گدھے تو اسلئے بڑھ گئے شاید کھوتا بریانی پر پابندی لگا دی گئی ہے

ممبر قومی اسمبلی نفیسہ شاہ کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کہتی ہے کہ معاشی ترقی 3.94 فیصد ہے اگر اتنی ہی ترقی کرلی ہے تو سمجھ نہیں آتا کہ پھر عمران خان ہر سال وزیر خزانہ کیوں بدل دیتے ہیں؟

مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب نے کہا کہ وائلڈ لائف کے حوالے سے سینیٹ کی جو تجاویز آئی ہیں ان پر عمل کیا جائے،ماحولیات کا ادارہ مفلوج حالت میں ہے،فلم انڈسٹری کے حوالے سے سفارشات پر عمل ہونا چاہیے،پاکستان کی فلم اور ڈرامہ انڈسٹری میں صلاحیت ہے پانچ سال کیلئے دو ہولڈنگ ٹیکس ختم کیا جائے تعلیم کیلئے جو فنڈز ختم کیے گئے ہیں وہ بحال کیے جائیں،

وزیر خزانہ شوکت ترین آج قومی اسمبلی میں بجٹ پر بحث سمٹیں گے قومی اسمبلی مختلف وزارتوں اور ڈویژنوں کے لازمی اخراجات کی بھی منظوری دے گی قومی اسمبلی میں اپوزیشن 8وزارتوں پر کٹوتی کی تحاریک پیش کرے گی

وزیر خارجہ بتائیں ہمارے جوان شہید ہیں یا اسامہ ؟ حنا ربانی کھر کا اسمبلی میں اظہار خیال

پی ٹی وی کے پاس پرانے کیمرے، سپیئر پارٹس نہیں ملتے،قائمہ کمیٹی اجلاس میں انکشاف

پی ٹی وی سپورٹس پر اینکرز کی دس دس گھنٹے کی تنقید ، قائمہ کمیٹی نے تجزیوں کو غیر معیاری قرار دے دیا

فلم پالیسی کو بہت جلد عملی جامہ پہنایا جائے گا، قائمہ کمیٹی تعاون کرے گی: سینیٹر فیصل جاوید

شہباز شریف نے خط لکھ کر مدد مانگ لی

پارلیمنٹ سپریم، شہبازشریف گھٹنے نہ پکڑیں سیدھا راستہ پکڑیں، بابر اعوان

حکومت بلاول سے ڈرتی ہے، اگر سامنا کرنے کی ہمت تھی تو تقریر سنسر کیوں کی، شازیہ مری

بجٹ کو وہ دماغ سمجھ سکتا ہے جن کو لگتا ہو ملک میں 12 موسم ہیں، قادر پٹیل

عمران خان زکوٹا جن،یہ خون چوس ،ہڈی توڑ اور زکوٹا جن کا بجٹ ہے، مریم اورنگزیب

قومی اسمبلی اجلاس، بجٹ کی منظوری کا عمل کب تک ہو گا مکمل؟

Comments are closed.