مزید دیکھیں

مقبول

کراچی،قانون کے طلبا اور پولیس میں تصادم

کراچی: ڈیفنس تھانے میں قانون کے طلبہ اور پولیس...

میاں نواز شریف لندن سے واپس لاہور پہنچ گئے

سابق وزیر اعظم اور پاکستان مسلم...

ڈیرہ غازی خان: ڈاکوؤں سے مقابلے میں پولیس کے دو اہلکار شہید

ڈیرہ غازی خان (سٹی رپورٹر: جواد اکبر)ڈیرہ غازی خان...

ہالی وڈ اداکارہ کرسٹن اسٹیورٹ نے اپنی گرل فرینڈ سے شادی کرلی

ہالی ووڈ انڈسٹری کی معروف اداکارہ اور مقبول فلم...

قومی اسمبلی اجلاس، شہباز شریف کے بغیر ن لیگ کا بھر پور عوامی جذبات کی ترجمانی کا فیصلہ

قومی اسمبلی اجلاس، شہباز شریف کے بغیر ن لیگ کا بھر پور عوامی جذبات کی ترجمانی کا فیصلہ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پارٹی نے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف کو قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت سے روک دیا

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پارٹی نے یہ فیصلہ شہبازشریف کے ڈاکٹرز کی تحریری رائے کی تائید کرتے ہوئے کیا ہے ،ڈاکٹرز نے سختی سے منع کیا ہے کہ شہبازشریف قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت نہ کریں ،ڈاکٹرز کے مطابق کینسر سرجری اور قوت مدافعت میں کمی سے ان کی صحت کو خطرہ ہوسکتا ہے

مریم اورنگزیب اک کہنا تھا کہ پارٹی نے قومی اسمبلی اجلاس میں بھرپور شرکت اور عوامی جذ بات کی ترجمانی کا فیصلہ کیا ہے،شہباز شریف کی ہدایت پر سینئر پارٹی رہنماؤں سے رابطہ کیا ہے،شہباز شریف نے قومی اسمبلی اجلاس کے لیے حکمت عملی کی منظوری دے دی

قبل ازیں ڈپٹی سپیکر قاسم سوری کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اہم اجلاس جاری ہے،اجلاس میں کورنا وائرس کی صورتحال پر بحث ہوگی۔ ارکان کی شرکت کو کورونا ٹیسٹ سے مشروط کیا گیا تھا۔

قومی اسمبلی اجلاس کا ایجنڈا اور ایس او پی جاری کر دیئے گئے، وقفہ سوالات، نکتہ اعتراض اور کورم کی نشاندہی نہیں ہوگی، کوئی تحریک استحقاق پیش نہیں کی جائے گی ارکان کی نشتوں کے درمیان ایک نشست خالی رکھی جائے گی۔

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan