قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کے اجلاس بارے سپیکر اسد قیصر نے کیا بڑا فیصلہ
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں سمیت پبلک اکاؤنٹس، پارلیمانی اور خصوصی کمیٹیاں فعال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے کمیٹیوں کے اجلاس ویڈیو لنک کے ذریعے آن لائن منعقد کروانے کی ہدایت کی ہے۔ اسپیکر اسد قیصر نے قومی اسمبلی کے شعبہ آئی ٹی کو ضروری انتظامات کرنے کا ٹاسک سونپ دیا ہے، انتطامات کے ذریعے کمیٹی رومز سے ویڈیو لنک کے ذریعے قائمہ کمیٹیوں کے اجلاسوں کا انعقاد ممکن ہو سکے گا۔

قائمہ کمیٹیوں کے آن لائن اجلاسوں کے انعقاد سے پارلیمانی نظام کار کو جاری رکھنے میں مدد ملے گی۔ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے ویڈیو لنک کے ذریعے کمیٹیوں کے اجلاس بلوانے کا فیصلہ کورونا وائرس کے پیش نظر کیا.

واضح رہے کہ کرونا وائرس کی وجہ سے ملک بھر مین لاک ڈاؤن نافذ ہے، قومی اسمبلی و سینیٹ کے اجلاس غیر معینہ مدت تک ملتوی کئے گئے ہیں، سینیٹ کے دفاتر بھی بند کئے گئے ہیں، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے کچھ دفاتر بھی بند ہیں تا ہم اب قائمہ کمیٹیوں کے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس کی ہدایات کی گئی ہیں.

قبل ازیں چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کی ہدایت پر سینیٹرز ، سٹاف کی تنخواہیں ایمرجنسی فنڈ میں دینے کا اعلان کیا ہے، محمد صادق سنجرانی نے تین ماہ کی تنخواہ ایمرجنسی فنڈ میں دینے کا اعلان کیا جبکہ سینیٹرز کی ایک ماہ کی تنخواہ ایمرجنسی فنڈ میں جائیگی ،ترجمان سینیٹ کےمطابق گریڈ 20، 21 اور 22 کے افسران کی پانچ دن کی تنخواہ ایمرجنسی فنڈ میں جائیگی.

Shares: