قومی اسمبلی میں منظور خاتم النبینﷺکی متفقہ قرارداد پر مرکزاورصوبوں سے عملدرآمد کرانے کا فیصلہ

0
58

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس جاری ہے

ن لیگی رہنما مرتضیٰ جاوید عباسی نے بجٹ پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ایوان میں کسی کی تضحیک نہیں ہونی چاہیے ایوان کے تقدس کے لیےاسپیکر کابھرپور ساتھ دیں گے عمر ایوب نے میرے استحقاق کو مجروح کیا ہے ،ایوان سے عوام کو اچھا پیغام جانا چاہیے ،ایک دوسرے پرالزام تراشی نہیں ہونی چاہیے،

اسپیکر اسد قیصر نے کہا کہ میرے پاس 2 ویڈیو زآئی ہیں،ویڈیوایک حکومت اور دوسری اپوزیشن کی ہے ویڈیوزپر ہر حال میں ایکشن لوں گا

مرتضیٰ جاوید عباسی کا کہنا تھا کہ اسلام آباد جیسے شہر میں وینٹی لیٹرزمیسر نہیں،مہنگائی کے تناسب سے سرکاری ملازمین کی تنخواؤں میں 23 فیصد اضافہ بنتا ہے،اس مرتبہ بجٹ کی تقریر پر وزیر موصوف کے چہرے پرمایوسی نظر آرہی تھی،فاٹا کا آئینی طور پرانضمام میری پارٹی اور نوازشریف نےکیا تھا،فاٹا کےلیے جو فنڈز رکھے وہ استعمال نہیں کیے گئے،میرے حلقے میں صرف 22 لوگوں کو احساس پروگرام کے تحت امداد ملی،مینگل صاحب کی بات کے بعد وزیراعظم کو اعتماد کا ووٹ لینا چاہیے تھا،احساس پروگرام کےاعداد و شمارکے حوالے سے کمیشن بنایا جائے،

‏اسپیکراسد قیصر نے مرکزی وصوبائی حکومتوں کوقراردادپرخط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے، ‏خاتم النبینﷺکی متفقہ قرارداد پر مرکزاورصوبوں سے عملدرآمد کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے،اسپیکرقومی اسمبلی اسدقیصر کا کہنا تھا کہ نصابی کتب میں نام حضرت محمدﷺآئے گا وہاں خاتم النبین لازمی لکھا بولااورپڑھاجائے گا ،‏قرارداد پر عمل بھی کروائیں گے،

وفاقی وزیر علی محمد خان نے کہا کہ 1974کے فیصلے کے بعد 2روزقبل جوقرارداد منظور ہوئی وہ تاریخی واقعہ ہے، ‏اسپیکر آفس تمام متعلقہ اداروں کوقراردادپرعملدرآمدکے لئے خط لکھے،‏قرارداد پر عمل کرانا اس ایوان کی ذمہ داری ہے ،

وفاقی بجٹ میں پی ٹی وی کی بھی سن لی گئی،کیمروں اور آلات میں جدت لانے کیلئے بڑی رقم مختص

بجٹ میں بڑے رہائشی گھروں پر فی کنال ٹیکس عائد کرنے کی تجویز،فارم ہاؤسز پر بھی ہو گیا ٹیکس

وفاقی بجٹ، سگریٹ، انرجی ڈرنکس مہنگے، سیمنٹ، موبائل فون سستے

آئی ایم ایف اپنے قرضوں کا سود وصول کرنے کیلئے اپنی مرضی کا بجٹ بنوارہا ہے،سراج الحق

کرونا کا یہ حال ہے کہ مجھے اس کاغذ اور میز سے ڈر لگ رہا ہے، رکن قومی اسمبلی کا ایوان میں اظہار خیال

 

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا تھا کہ ‏اسپیکرآفس یقینی بنائےگا کہ قرارداد پرمن وعن عملدرآمدہو،‏اعزازکی بات ہےکہ خاتم النبین ﷺ لازمی لکھے جانے کی متفقہ قرارداد منظورکی،‏آج ہی قرارداد صوبوں اور متعلقہ اداروں کو پہنچ جائے گی ،‏فالواپ چیک کیا جائے گا کہ کتنا عمل ہورہا ہے،

قومی اسمبلی میں نصابی کتب میں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلیہ وسلم کے نام کیساتھ”خاتم النبیین” لازمی لکھنے ،بولنے اور پڑ ھنے کیلئے متفقہ قرارداد منظور کرلی گئی۔ قرارداد وزیر مملکت علی محمد خان نے پیش کی جبکہ قرارداد مسلم لیگ (ن) کے رکن نور الحسن تنویر نے تجویز کی ۔قومی اسمبلی اجلاس میں مسلم لیگ( ن) کے نورالحسن تنویر نے کہا کہ پنجاب اور کے پی کے میں ساتویں، آٹھویں اور نویں جماعت کے نصاب سے نبی کریمﷺ کے نام کے ساتھ ”خاتم النبیین” کو ختم کیا جارہا ہے،اسکانوٹس لیا جائے تاکہ نبی کریم کے نام کے ساتھ ”خاتم النبیین”کو لکھا رہنے دیا جائے۔

قومی اسمبلی بجٹ سیشن،لیکن وزراء غائب، خواجہ آصف کی نشاندہی پر ڈپٹی سپیکر نے دیا جواب

Leave a reply