قومی اسمبلی اجلاس،وزیراعظم اسمبلی کب آئیں گے؟ خواجہ آصف کے سوال پر مراد سعید نے دیا جواب

0
45

قومی اسمبلی اجلاس،وزیراعظم اسمبلی کب آئیں گے؟ خواجہ آصف کے سوال پر مراد سعید نے دیا جواب

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا، اجلاس کے دور ان مسلم (ن) کے خواجہ آصف نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں کہا تھا کہ اگر اجلاس بلانے سے پہلے سب کو آگاہ کیا جائے تو بہتر رہے گا۔جس پر مراد سعید نے کہا کہ پارلیمنٹ چلانا ہے تو سب کو اجلاس کے بارے میں آگاہی ہونی چاہیے ہم انکی بات سے اتفاق کرتے ہیں۔

خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ایک وقت تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے ہر بدھ کو خود سوالوں کے جواب دینے آنا تھا، مگر اب بالکل بھی نہیں آتے۔مراد سعید نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے اسمبلی اجلاس میں آنے کا کہا تھا ہم اس پر بھی قائم ہیں۔ 2020 کا سال عوام کیلئے خوش قسمتی کا سال ثابت ہوگا اور ہم انشااللہ ترقی کا سفر طے کریں گے۔

وزیر مملکت شہر یار آفریدی نے کہاہے کہ موجودہ حکومت نے فاٹا کیلئے 162بلین دیئے،امید ہے فاٹا کیلئے تمام صوبے کردار ادا کرینگے۔
جھوٹ بولنے والوں پر اللہ کی لعنت ہوتی ہے،ہم ادھر جھوٹ بولنے نہیں آئے۔ وقت ثابت کریگا کہ کون جھوٹا ہے۔

اجلاس کے دور ان محسن شاہنواز رانجھا نے شہریار آفریدی پر طنز کرتے ہوئے کہاکہ شہریار آفریدی میرے دوست ہیں انہوں نے جان اللہ کو دینی ہے تاہم قائم مقام اسپیکر نے اراکین کو وقفہ سوالات میں اپنی باری پر بات کرنے کی ہدایت کی۔ شہر یار آفریدی نے جواب دیتے ہوئے کہاکہ کچھ لوگوں نے امام حسین کی طرح جان اللہ کو دینی ہوتی ہے،کچھ افراد کو جان شمر اور فرعون کی طرح دینا ہوتی ہے،کچھ لوگ عہدوں کی پرستش کرتے ہیں۔

اسمبلی اجلاس میں بتایا گیاکہ پنجاب اور سندھ میں 11لاکھ 42ہزار 736 لوگوں کے پاس نادرا کی جانب سے جاری کردہ اسلحہ لائسنس ہیں،گزشتہ تین سالوں کے دوران نادرا نے کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈز کی فیس کی مد میں 47ارب 33کروڑ سے زائدرقم وصول کی جبکہ تین سالوں کے دوران نادرا کے ملازمین کو تنخواہ اور مراعات کی مد میں 43ارب13روپے ادا کئے گئے۔

وزارت بین الصوبائی رابطہ نے اپنے تحریری جواب میں ایوان کو آگاہ کیا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام کے بیرون ملک دوروں پر گزشتہ سال کے مقابلے میں انتظامی بیرون ملک سفری اخراجات میں 6۔5 ملین روپے اضافہ ہوا ہے۔

اجلاس میں وزارت انسانی حقوق نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ادارہ جاتی کارروائی کی بنیادپر 13پولیس افسران برخاست کئے گئے، خیبر پختونخوا، بلوچستان میں پولیس حراست میں ایک ایک شہری ہلاک ہوا.

شہریوں پرپولیس مظالم کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کر دی گئیں، وزارت انسانی حقوق کے مطابق پولیس حراست میں 16شہریوں کی ہلاکت کے کیسزرجسٹرڈ ہوئے ہیں، قصور 3،فیصل آبادمیں 2شہری پولیس حراست میں ہلاک ہوئے، شیخو پورہ، منڈی بہاؤ الدین، سرگودھا، ملتان، ساہیوال میں ایک ایک قیدی کی ہلاکت ہوئی، گجرات،پاکپتن،بہاولپور،رحیم یارخان میں ایک ایک قیدی کی ہلاکت ہوئی،

وزارت انسانی حقوق کے مطابق بلوچستان نےتفصیلات شیئرنہیں کیں،

Leave a reply