وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے بیان کے خلاف مسلم لیگ ن کی اتحادی جماعت پیپلز پارٹی نے قومی اسمبلی کے اجلاس سے واک آؤٹ کر دیا۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں اسپیکر سردار ایاز صادق نے کوئٹہ میں فرنٹیئر کورپس کے ہیڈ کوارٹر پر حملے میں شہید ہونے والے 10 بہادر شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے فاتحہ خوانی کروائی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیر صدارت اجلاس میں پیپلز پارٹی نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے بیان کے خلاف واک آؤٹ کیا۔اس حوالے سے پیپلز پارٹی کے رہنما نوید قمر کا کہنا تھا ہم ایوان سے بطور احتجاج واک آؤٹ کرتے ہیں۔ بعد ازاں حکومتی ارکان پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کو منا کر واپس قومی اسمبلی اجلاس میں لے آئے۔اسحاق ڈار نے کہا کہ دونوں جانب سے گولہ باری ہوتی ہے اور یہ ایسی گولہ باری نہیں کہ رک نہ سکے۔ مذاکرات ہی مسائل کاحل ہیں ایک دوسرے پر الزام تراشی نہیں۔ لیڈرشپ سے مشورے کے بعد معاملے کو حل کرلیں گے۔

نیشنل پریس کلب پر اسلام پولیس گردی پر پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان نےاحتجاج اور سخت ردعمل دیا،پی آر اے پاکستان نے قومی اسمبلی اجلاس کے دوران پریس گیلری سے واک آؤٹ کیا،پی آر اے پاکستان نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد پر پولیس کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی،صدر پی آر اے پاکستان ایم بی سومرو اور سیکرٹری نوید اکبر کی قیادت میں واک آؤٹ کیا گیا۔صحافی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ نیشنل پریس کلب صحافیوں کا گھر ہے جس پر اسلام آباد پولیس نے گزشتہ روز حملہ کیا ہے، نیشنل پریس کلب پورے ملک کا نمائندہ قومی پریس کلب ہے،صحافیوں پر تشدد اور آئیے روز ایسے واقعات معمول بنتے جارہے ہیں،پی آر اے پاکستان ایسے واقعات کو غیر جمہوری سوچ کی عکاسی سمجھی ہےقابل مذمت اقدام کی بھرپور مذمت کرتے ہیں،

Shares: