قومی ادارے دائرے کار میں رہتے ہوئے کام کریں، بلاول کا یوم دفاع پر پیغام

0
36

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری کا کہنا ہے کہ آج کا دن ہمارے تمام شہیدوں بشمول سپاہیوں وسویلین کی قربانیوں کو یاد کرنے کا دن ہے۔

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بلاول زرداری نے یوم دفاع پاکستان کے موقع پر مسلح افواج کے شہیدوں کو خراج عقیدت اور انکے خاندانوں سے مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دن ہمارے تمام شہیدوں بشمول سپاہیوں وسویلین کی قربانیوں کو یاد کرنے کا دن ہے۔ ناقابلِ تسخیر دفاع کو یقینی بنانے کیلئے تمام قومی ادارے دائرے کار میں رہتے ہوئے کام کریں۔

بلاول زرداری کا مزید کہنا تھا کہ شہید بینظیر بھٹو نے ملک کو بیلسٹک میزائیل پروگرام کا تحفہ دیا، شہید بھٹو کو ملک کے جوہری پروگرام کی مضبوط بنیاد رکھنے پرسلام پیش کرتا ہوں۔ آج کا دن جغرافیہ، نظریئے،جمہوریت اورانسانی حقوق کا دفاع کرنے کےعزم نوکا بھی دن ہے، جغرافیے کا تحفظ اور نظریئے کی حفاظت کا آپس میں چولی دامن کا تعلق ہے.

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان آج ایل او سی کا دورہ کریں گے، لائن آف کنٹرول پر تعینات پاک فوج کے جوانوں کے ساتھ یوم دفاع کا دن منائیں گے، وزیراعظم عمران خان مظفر آباد میں شہید کے گھر بھی جائیں گے

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے وزیراعظم عمران خان کے دورہ کشمیر کے حوالہ سے بتایا کہ وزیراعظم آج ایل او سی پر جائیں گے، وہ مظفر آباد میں شہید کے گھر بھی جائیں گے اور ان کے اہلخانہ سے یکجہتی کریں گے،

واضح رہے کہ امسال چھ ستمبر یوم دفاع کو یوم یکجہتی کشمیر کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، وزارت داخلہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق 6 ستمبر جمعہ کو یوم دفاع کے ساتھ کشمیریوں سے یکجہتی کا دن ہو گا، ملک بھر کے تمام دفاتر دن 3 بجے کے بعد بند رہیں گے، اس سلسلہ میں وزارت داخلہ نےنوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے،

Leave a reply