باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کورونا وبا کے باعث قومی پرو ہاکی لیگ ایک سال کیلئے ملتوی کر دی گئی
پاکستان پرو ہاکی لیگ آئندہ سال نومبر میں کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے،پی ایچ ایف نے رواں سال لیگ کے انعقاد کا اعلان کیا تھا
سیکرٹری پی ایچ ایف آصف باجوہ کا کہنا ہے کہ کورونا کے باعث ہاکی بری طرح متاثر ہوئی ہیں، انٹرنیشنل کلینڈر میں 2021 کے ابتدا میں خالی ونڈو موجود نہیں، بڑے ٹورنامنٹ کی تیاری کے لیے وقت درکار ہوتا ہے،کورونا وبا نہ ہوتی تو ہم ہاکی لیگ کا ایک سیزن کراچکے ہوتے،