قومی کرکٹ ٹیم کو اس وقت قوم کی سپورٹ کی ضرورت ہے، محسن نقوی

لندن میں پاکستان ہاوس میں قومی ٹیم کے اعزاز میں تقریب
0
78
mohsin naqvi

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کو اس وقت قوم کی سپورٹ کی ضرورت ہے، قومی ٹیم کے کھلاڑی پُراعتماد ہیں اور یقینا اچھا پرفارم کریں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان ہاؤس برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل کی جانب سے قومی کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں منعقدہ تقریب میں بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔وفاقی وزیر داخلہ، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ہر پاکستانی کو یہ بتانا ہے کہ ہار جیت سے قطع نظر وہ ٹیم کے ساتھ ہیں، اس اپروچ کے ساتھ کھلاڑی یقینا امریکہ سے ورلڈ کپ جیت کر وطن لوٹیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اپنے کھلاڑیوں پر بھروسہ رکھیں، وہ اچھا پرفارم کرینگے اور پر امید رہیں کہ وہ ورلڈ کپ جیتں گے۔

مئیر لندن صادق خان، پاکستان میں برطانیہ کی ہائی کمشنر جین میریٹ، سابق وزیراعظم سینیٹر انوارالحق کاکڑ، وزیر اعلی بلوچستان سرفراز بگٹی اور برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کی بڑی تعداد نے بھی تقریب میں شرکت کی۔ بعد ازاں تقریب سے میئر لندن صادق خان اور برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر نے بھی خطاب کیا۔ تقریب کے اختتام پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نےتقریب میں شرکت پر میئر لندن صادق خان اور برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کا شکریہ ادا کیا۔شرکاء تقریب نے کھلاڑیوں سے آٹوگراف لئے اور تصویریں و سیلفیاں بنوائیں۔

Leave a reply