پاکستان کرکٹ ٹیم کو 20 اکتوبر کو بنگلورو میں آسٹریلیا کے خلاف اپنے آنے والے ورلڈ کپ میچ سے قبل اچھی خبر ملی، ذرائع کے مطابق اوپنر فخر زمان اور لیگ اسپنر اسامہ میر اپنی اپنی بیماریوں سے مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں اور اہم میچ کے لیے سلیکشن کے لیے دستیاب ہیں۔ فخر زمان گھٹنے کی انجری سے نبردآزما تھے، جبکہ اسامہ میر بخار سے لڑ رہے تھے۔احمد آباد سے بنگلورو پہنچنے کے بعد پاکستان کا پہلا تربیتی سیشن منگل کو ہوگا۔
ٹورنامنٹ میں اب تک پاکستان نے تین میچوں میں دو فتوحات حاصل کی ہیں لیکن اس کی واحد شکست اس کے روایتی حریف بھارت سے ہوئی۔
آسٹریلیا کے خلاف میچ کے لئے پاکستان کے اہم کھلاڑی صحت یاب
