ورلڈ کپ 2023: قومی ٹیم کی آج ہونے والی پریکٹس منسوخ

0
34

پاکستان کرکٹ ٹیم کی آج ہونے والی پریکٹس منسوخ کردی گئی ، آج قومی ٹیم ہوٹل میں آرام کرے گی۔ آئی سی سی ورلڈکپ 2023 ایونٹ کے بڑے مقابلے جاری ہیں، پاکستان کرکٹ ٹیم جمعے کو آسٹریلیا کے مدمقابل ہوگی۔ اس لئے آج ٹیم کی پر یکٹس شیڈول تھی جس کو منسوخ کر دیا گیا ، قومی ٹیم اس وقت بنگلور میں موجود ہے، جہاں گزشتہ شب پاکستانی کرکٹرز اور آفیشلز کے لیے بنگلور کے مقامی ریسٹورنٹ میں ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔قومی کھلاڑیوں نے باربی کیو اور مقامی کھانے کھائے،جبکہ مسالہ چائے سے لطف اندوز بھی ہوئے۔
اس موقع پر ریسٹورنٹ اسٹاف نے قومی کرکٹرز کے ہمراہ تصاویر بھی بنوائیں۔

Leave a reply