قصور
قومی رضا کار فورس(QRF) ختم ہونے سے بے روزگار والے پولیس رضا کار سخت پریشان،سالوں محکمے کے ساتھ خدمات دینے کے باوجود بلکل بے آسرا و بے یار و مددگار ،اعلی حکام سے تعاون کی اپیل
تفصیلات کے مطابق پنجاب قومی رضا کار آرڈیننس 1965 کے تحت پولیس رضا کار قومی رضا کار فورس(QRF) بنائی گئی تھی جو کہ پنجاب پولیس کے ساتھ تقریباً 6 سو روپیہ یومیہ اجرت پر خدمات سر انجام دیتے رہیں ہیں تاہم کچھ عرصہ قبل ان کو ختم کر دیا گیا ہے
پنجاب بھر کی طرح ضلع قصور میں بھی سینکڑوں قومی رضا کار فورس کے جوانوں نے ضلع بھر کے 20 تھانوں میں سالوں تک اپنی خدمات سرانجام دیں ہیں جن میں سے بیشتر ایسے بھی ہیں جنہوں نے اپنی جوانی سے بڑھاپے تک پولیس فورس کیساتھ مل کر کام کیا اور جرائم کو کنٹرول کرنے میں تعاون کیا تاہم اب قومی رضا کار فورس پنجاب کو عدالتی حکم نامے پر ختم کئے جانے پر وہ لوگ گورنمنٹ کی طرف سے بلکل بے سہارا اور بے آسرا کرکے بے یارو مددگار کر دیئے گئے ہیں جن کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑے ہیں
بیشتر ایسے بھی ہیں جنہوں نے اپنی جانوں کی پرواہ نا کرتے ہوئے خطرناک مجرمان کو پکڑا اور ان کی دشمنیاں مول لیں
قومی رضا کار فورس کے جوانوں نے حکومت وقت سے مطالبہ کیا ہے کہ خدارا ان کیساتھ اس طرح کا سلوک نا کیا جائے انہوں نے پنجاب گورنمنٹ کیلئے پنجاب پولیس کیساتھ مل کر خدمات سرانجام دی ہیں لہذہ ان کی مدد کی جائے اور جو جوان سروس کرکے پینشن تک پہنچے ہیں ان کی پینشن لگائی جائے اور دیگر کی مالی معاونت کی جائے