قوموں کی سلامتی کا انحصار فوجی ٹینکوں پرنہیں بلکہ ٹیکنالوجی پر ہوگا ،احسن اقبال

معیشت کو جو آگ عمران خان نے لگائی وہ آج تک کسی سیاستدان نے نہیں لگائی، احسن اقبال
0
40
ahsain iqbal

نسٹی ٹیوٹ آف انرجی اینڈ انوائرمینٹل انجینئرنگ کی نئی بلڈنگ کا افتتاح کر دیا گیا، افتتاحی تقریب سے وفاقی وزیر برائے پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ احسن اقبال ، مہمان خصوصی پروفیسر ڈاکٹر شاہد منیر نے خطاب کیا،

احسن اقبال نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ منصوبہ جس کی پہلے منظوری دی توانائی کا منصوبہ مکمل ہوا،بہت بڑے دوراہے پر کھڑے ہیں قوم کو سنجیدگی کی ضرورت ہے خطے کے سب ملک آگے ہم دائرے میں سفر کررہے ہیں،جب بھی ترقی شروع کی تو ٹانگیں کھینچ کر ترقی روک دی، پاکستان پتھر کے دور میں چلا گیا تھاجسے ن لیگ نے توانائی کا مسئلہ حل کرکے مصیبت سے باہر نکالا، دہشت گردی کا خاتمہ کرکے معیشت کا پہیہ چلایا جو اسوقت ناممکن اہداف لگتے تھے، 67 سالوں میں 80 ہزار میگا واٹ بجلی کے منصوبے لگے لیکن چار سال میں گیارہ ہزار میگاواٹ اضافہ کرکے پاکستان کو لوڈ شیڈنگ کےعذاب سے باہر نکال دیا، دوہزار اٹھارہ میں دہشت گردوں کو نکال کر ملک سے باہرکردیا نوازشریف کو بیٹے سے تنخواہ نہ لینے کے معاملہ پر آئین و قانون کی دنیا میں لطیفہ نے ملک کو بحران کی طرف دھکیل دیا گیا،چو ڈاکو کی فلم چلا کر ترقی کے منصوبے مکمل کئے تو جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے استعمال کیا گیا،پاکستان میں آج بھی انتیس ارب روپے عوامی منصوبوں پر لگائے گئے،ہاتھوں سے پشین گوادر جاکر یونیورسٹی کیمپس کا افتتاح کیا ہر نوجوانوں کو جو غریب ہے تعلیم اس کی دسترس میں ہونی چاہئیے،

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا سے قوم و نوجوانوں کو نفرت کا درس دیا گیا، دھڑے کی زبان پی ایچ ڈی والے ایک تربیت کی وجہ سے استعمال ہوئی، امیرے جسم میں گولی ہے وہ یاد دلاتی ہے نفرت کی گولی تھی نفرت سے انتہا پسندی کی طرف لے جاتی ہے،اکمپوٹر کی طرح وائرس بھی دماغ میں چلا جائے گا تو پھر وہ نفرت کی شکل میں بہت آگے چلا جاتا ہے،ذہن پر تعصب کے سائے نہ پڑنے دیں جس سے تخلیقی صلاحیت ختم ہوجاتی ہےلوگ کہتے ملک کو چار چاند لگائے آج کو پاکستان کیش چھ ہزار آٹھ سو ستاسی ارب روپے ٹیکس سے اکٹھا کرے گا،چھ سو ارب قرضے ادا کرنے کےلئے ادھار لینا ہوگا پاکستان اس مقام پر کھڑا ہے جہاں اسے اقتصادی ہارٹ اٹیک ہوگیا ہے ، تجویز ہے موجودہ صورتحال پر اگرلائف سٹائل تبدیل نہ کیا تو خدانخواستہ صورتحال خطر ناک ہو سکتی ہے،فائیو ایز پر فوکس کریں تو واپس بہترین معیشت پر جا سکتے ہیں انڈسٹری کو بڑھانا ہوگا اقتصادی کو بیماری لاحق ہے کمانے میں نکھٹو ہیں۔دنیا میں ڈیجیٹل انقلاب آ چکا ہے دس سالوں میں نوکریوں کی ضرورت نہیں رہے گی ان کی جگہ آرٹیفشل انٹیلی جنس آ جائےگی،ہماری تعلیمی اداروں کا فرض ہے کہ بند آنکھیں کھولیں نئے علم کو لانا ہوگا، اساتذہ کو بھی اپنے آپ کو اپڈیٹڈ کرنا ہوگااورنوجوانوں کو نئےعلوم سکھائیں،پاکستانی نوجوانوں نےای لیپ سنگ سے دنیامیں اپنا مقام حاصل کر لیاہے اور ڈالر بھی کما رہے ہیں ،پاکستان کے معاشی بحران کی بڑی وجہ اربوں کا تیل کی خریداری ہے پھر سرکولر ڈیڈ ڈھائی ارب روپے تک پہنچ چکا ہے اس کے بوجھ سے تباہ ہو سکتے ہیں ،قوموں کی سلامتی کا انحصار فوجی ٹینکوں پر نہیں بلکہ ٹیکنالوجی پر ہوگا اسی وجہ سے دنیا پاکستان سے آگے نکل گئی ہے،
ahsan iqbal

ہم نے کبھی آئی ایم ایف یا امریکہ کو نہیں کہا فنڈز بند کردو، احسن اقبال
تقریب کے بعد سوالوں کے جواب دیتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ملک بغیر منزل و سمت کے چلتا رہا اب ایسے دوراہے پر ہیں وفاقی حکومت کے محاصل قرضوں ادا کرنے کےلئے بھی نہیں ہیں، فائیو اے فریم ورک سے ایکسپورٹ ملک، ای ٹیکنالوجی اور گرین انرجی سے کیسے مسائل پر قابو پائیں،امید ہے الیکشن کے بعد ہم یا کوئی آئے ایسا سسٹم بنا دیں گے جس سے ملک ترقی کرے گا جو لوگ سترہ اٹھارہ کے ذمہ دار ہیں اس پر بات کرنے کے بجائے پہلے گھر کی آگ کو بجھانا ہوگا معیشت ٹھیک کرنا ہوگی،اگر ملک کو نقصان پہنچانے والوں پر انگلیاں اٹھائیں یا مجرموں کی بات کریں تو اس کے بجائے معیشت کو ٹھیک کرنے کی بات کرنا ہوگی معیشت کو جو آگ عمران خان نے لگائی وہ آج تک کسی سیاستدان نے نہیں لگائی،جناح ہائوس کامنظم منصوبہ بندی سے واقعہ رونما کیاگیا مراد سعید نے پلاننگ تباہی کروائی، اگر جناح ہائوس پر حملہ پر فائرنگ ہوتی تو بیس سے چالیس لوگ مر جاتے اس واقعہ نے عمران خان کے چہرے سے ماسک اتار دیا پی ٹی آئی پاکستان کے برینڈ کو بین الاقوامی سطح پر لابنگ کررہی اس کی مثال نہیں ملتی،ہم نے کبھی آئی ایم ایف یا امریکہ کو نہیں کہا فنڈز بند کردو وہ پاکستان کو مقبوضہ کشمیر سے بدتر بناکر دنیا کے سامنے چہرہ پیش کررہے ہیں،

وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے پاس بہت سے منصوبے ہیں جس میں وفاق نے بہت سپورٹ کیا، حکومت کی مدد سے غریب طلبہ و طالبات کو نہایت سستی تعلیم دے رہے ہیں،ہائر ایجوکیشن کا فنڈ ڈبل کر دیا جو اچھی خبر ہے لیکن تنخواہوں میں اضافے کا بھی ہائر ایجوکیشن کمیشن بوجھ کم کرے،تنخواہیں دینے کے بعد ری سرچ پر پیسے نہیں بچتے وفاق اس سلسلے میں ہماری مدد کرے،

ہائر ایجوکیشن کمیشن کے چئیرمین شاہد منیرنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کپاس کی ٹہنیوں ،کوئلہ اور گنے کے چھلکوں سے ماحول دوست بنانے کے علاوہ توانائی بنا سکتے ہیں، چیلنج کیا تھر کوئلہ سے ایک میگا واٹ بھی بجلی نہیں بنے گا، سوا کروڑ کی مدد سے کول سنٹر میں پانچ سو کلو واٹ بجلی بنائی،عزم کیا برطانیہ اور امریکہ سے بہتر توانائی پاکستان کو دوں گا، چوراسی کروڑ کی مدد سے انسٹی ٹیوٹ آف انرجی کا قیام عمل میں لایا گیا،207 ٹریلین کا کوئلہ پاکستان میں موجود ہے، شہوا ،سورج اور پانی کوئلہ بجلی کے ذخائر سے پاکستان کو بہت بہترین بجلی مہیا ہو سکتی ہے،چین دس لاکھ میگا واٹ اوربھارت دو لاکھ میگا واٹ بجلی بناتا ہے، سترہ ارب ڈالر امپورٹ ڈیزل فرنس آئل ایل این جی آر ایل این جی پر خرچ کررہے ہیں اگر یہی پیسے پاکستان توانائی منصوبوں پر خرچ ہوں گے تو اچھا نتیجہ آئے گا،

طارق ملک کے بیرون ملک جانے پر عارضی پابندی عائد 

برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ مہمان کھلاڑی حویلی ریسٹورنٹ پہنچ گئے

کھیل سے امن کا پیغام دینے آئے ہیں.بھارتی ٹیم کے کپتان کی پریس کانفرنس

وادی طائف کی مسجد جو حضور اقدس نے خود بنائی، مسجد کے ساتھ کن اصحاب کی قبریں ہیں ؟

Leave a reply