قاسم خان سوری کی آصف باجوہ سے ملاقات ، ہاکی کی بحالی بارے کی اہم بات
باغی ٹی وی : ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کی سیکرٹری پی ایچ ایف آصف باجوہ سے ملاقات ہوئی ہے ملاقات میں کہا کہ ہاکی کی بحالی کے لیے حکومت فیڈریشن کی مکمل سپورٹ کرے گی، پی ایس ایل کے طرز پر ہاکی کی لیگ بھی کروایں گے
نیشنل اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری کی پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری آصف باجوہ سے ملاقات ہاکی ہیڈ کوارٹر لاہورمیں ہوئی ۔ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے ڈپٹی اسپیکر کا کہنا تھا کہ ہاکی میں ہر ٹائٹل جیتا یہ ہمارا فخر ہے نیشنل ہاکی اسٹیڈیم پی ایچ ایف آ کر خوشی ہوئی ہے یہاں عہدیدارں بلامعاوضہ خدمات انجام دے رہے ہیں ہاکی لیگ سے یہ کھیل دوبارہ بحال ہو گا
قاسم سوری کی آصف باجوہ سے ملاقات، ہاکی کی بحالی بارے بات چیت #hockey @PHFOfficial @QASIMSURI pic.twitter.com/c9pO0oWIbG
— Baaghi TV باغی ٹی وی (@BaaghiTV) November 12, 2020
کورونا وائرس کی وجہ سے لیگ نہیں ہو سکی جب پریمئیر لیگ ہو گی تو کھیل کا نوجوان ٹیلنٹ سامنے آئے گا قاسم خان سوری نے کہا کہ قومی کھیل کے حوالے سے تجاویز پر عمل درآمد کیا جائے گا وزیر اعظم عمران خان ریجنز اور علاقائی ٹیموں کے حق میں رہے ہیں وزیر اعظم عمران خان چاہتے ہیں ہاکی کا کھیل بھی بحال ہو