قائدآباد میں بھتہ وصول کرنے والے 7 جعلی صحافیوں کی دھلائی

کراچی : قائدآباد میں بھتہ وصول کرنے والے 7 جعلی صحافیوں کی دھلائی ہو گئی ۔

قائدآباد میں بھتہ وصول کرنے والے 7 جعلی صحافیوں کو عوام نے پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد پولیس کے حوالے کردیا، پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان میں ایک خاتون بھی شامل ہے جو نجی چینل کے کارڈز لٹکاکر ڈاکٹر کو بلیک میل کرکے بھتہ طلب کررہے تھے۔

تفصیلات کے مطابق قائدآباد تھانے کی حدود لانڈھی مجید کالونی میں ڈاکٹر سے بھتہ طلب کرنے والے 7 افراد کو عوام نے پکڑ کر تشدد کا نشانہ بناڈالا، اطلاع ملتے ہی پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی اور ملزمان کو عوام چنگل سے نکال کر تھانے منتقل کردیا، پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان خود کو نجی چینل سے ظاہر کرکے ڈاکٹر ارشد کے کلینک پر جاکر بھتے کا مطالبہ کررہے تھے کہ علاقہ مکینوں نے پکڑ لیا، تاہم پولیس نے موقع پر پہنچ کر ساتوں افراد کو گرفتار کرلیا، پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت رضا محمد، محمد فیصل، محمد شاکر، سلمان اعجاز، محمد آصف، عقیل شاہ اور ایک لیڈیز شامل ہے، تاہم پولیس نے ڈاکٹر ارشد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔

Comments are closed.