قائداعظم ٹرافی ، لاہور وائٹس،ڈیرہ مراد جمالی،حیدرآباد،سیالکوٹ اور بہاولپور کی کامیابی

قائداعظم ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کے پہلے راؤنڈ کے میچوں کے چوتھے اور آخری دن لاہور وائٹس نے فیصل آباد کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی،ڈیرہ مراد جمالی نے لاہور بلوز کو 119 رنز سے ہرادیا۔حیدرآباد نے لاڑکانہ کے خلاف 121 رنز سے کامیابی حاصل کی۔ بہاولپور نے آزاد جموں کشمیر کو 3 وکٹوں سے ہرادیا۔

سیالکوٹ نے فاٹا کے خلاف میچ 10 وکٹوں سے جیتا۔ان میچوں کی خاص بات پشاور کے صاحبزادہ فرحان کی دونوں اننگز میں سنچریاں اور سیالکوٹ کے محسن ریاض کی ڈبل سنچری تھی۔ڈائمنڈ کرکٹ گراؤنڈ اسلام آباد میں لاہور وائٹس نے فیصل آباد کو 5 وکٹوں سے ہرادیا۔ لاہور وائٹس کو جیتنے کے لیے 119 رنز کا ہدف ملا تھا۔ آج اس نے دو وکٹوں پر 45 رنز کے ساتھ اننگز شروع کی اور مزید تین وکٹیں گنوانے کے بعد ہدف حاصل کرلیا۔طیب طاہر32 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔خرم شہزاد نے تین وکٹیں حاصل کیں اس طرح میچ میں انہوں نے 8 وکٹیں حاصل کیں۔ اشفاق گراؤنڈ چارسدہ میں کراچی وائٹس اور پشاور کا میچ ڈرا ہوگیا۔ پشاور نے اپنی دوسری اننگز میں 3وکٹوں پر 360 رنز بنائے تھے۔ صاحبزادہ فرحان نے دوسری اننگز میں بھی سنچری اسکور کی اور 134 رنز بنائے۔ انہوں نے پہلی اننگز میں 100 رنز بنائے تھے۔وقار احمد نے 80 رنز کی اننگز کھیلی۔ افتخار احمد نے 76 رنز بنائے۔اسرار اللہ 53 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔صاحبزادہ فرحان اور وقار احمد نے پہلی اننگز کی طرح دوسری اننگز میں بھی پہلی وکٹ کے لیے ڈبل سنچری پارٹنرشپ قائم کرتے ہوئے 223 رنز اسکور کیے۔شعیب اختر اسٹیڈیم راولپنڈی میں راولپنڈی اور ملتان کا میچ ڈرا ہوگیا۔ملتان نے دوسری اننگز میں 493 رنز بنائے،امام الحق 160رنز بناکر آؤٹ ہوئے،محمد شہزاد نے 111 رنز اسکور کیے، جہانداد خان نے 4 وکٹیں حاصل کیں،اس طرح میچ میں انہوں نے 8 وکٹیں حاصل کیں۔راولپنڈی نے دوسری اننگز میں 4 وکٹوں پر 72 رنز بنائے تھے۔ایبٹ آباد اسٹیڈیم میں بہاولپور نے آزاد جموں کشمیر کو 3 وکٹوں سے ہرادیا۔بہاولپور کو جیتنے کے لیے 202 رنز کا ہدف ملا تھا اس نے سات وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کرلیا،محمد شہریار نے 46رنزبنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔ فیضان سلیم نے 6 وکٹیں حاصل کیں اس طرح میچ میں انہوں نے 8 وکٹیں حاصل کیں۔جناح اسٹیڈیم گوجرانوالہ میں سیالکوٹ نے فاٹا کو 10 وکٹوں سے ہرادیا۔ سیالکوٹ نے فاٹا کے 391 رنز کے جواب میں اپنی پہلی اننگز 535 رنز 8 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کردی۔ محسن ریاض نے 204 رنز ناٹ آؤٹ کی شاندار اننگز کھیلی۔فاٹا کی ٹیم دوسری اننگز میں 156 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ اسامہ میر نے4 وکٹیں حاصل کیں۔ سیالکوٹ کو جیتنے کے لیے 13 رنز بنانے تھے جو اس نے بغیر کسی نقصان کے بنالیے۔سعید اسپورٹس سٹی لاہور میں ڈیرہ مراد جمالی نے لاہور بلوز کو 119 رنز سے شکست دے دی۔ لاہور بلوز کو جیتنے کے لیے 320 رنز کا ٹارگیٹ ملا تھا لیکن پوری ٹیم 200 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔جنیدعلی نی60 رنز اسکور کیے۔ ابوہریرہ نی5 وکٹیں حاصل کیں اس طرح انہوں نے میچ میں 8 وکٹیں حاصل کیں۔مرغزار کرکٹ گراؤنڈ اسلام آباد میں حیدرآباد نے لاڑکانہ کو 121 رنز سے شکست دیدی۔لاڑکانہ کو میچ جیتنے کے لیے 297 رنز کا ہدف ملا تھا لیکن پوری ٹیم 175 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔جواد علی نے چار کھلاڑی آؤٹ کیے۔

کراچی: غیر ملکیوں کو پولیس وردی میں ملبوس ڈاکوؤں نے لوٹ لیا، وزیراعلی کا نوٹس

شہرقائد میں سمندری ہوائیں بحال، موسم آج بھی گرم اور مرطوب

وزیر داخلہ سندھ کی زیر صدارت اجلاس، چائنیز شہریوں کی سیکیورٹی کا جائزہ

Comments are closed.