ڈیرہ غازیخان(باغی ٹی وی رپورٹ)ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ ڈیرہ غازیخان کا اجلاس ڈپٹی کمشنر مہر شاہد زمان کی زیرصدارت منعقد ہوا۔کوالٹی کنٹرول بورڈ میں42کیسز کی سماعت کی گئی۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر میاں رضوان نذیر،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹرادریس لغاری،محمد آصف عباس اور محمد شاکر موجود تھے۔

ڈپٹی کمشنر مہر شاہد زمان لک نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق میڈیسن کی سیل و پرچیز کو یقینی بنایا جائے،
انسانی جانوں سےکھیلنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں،ڈرگ انسپکٹرزبےضابطگیوں میں ملوث پائے گئے تو سخت ایکشن لونگا،

مہر شاہد زمان لک نے کہا کہ ادویات کا رجسٹری ریکارڈ،ایکسپائری ڈیٹس کو موقع پر چیک کیا جائے،میڈیکل سٹورز کی انسپکشن کے عمل کو شفاف ترین بنایا جائے۔

اجلاس میں11کیسز کے دوبارہ وزٹ،31عدالت بھجوانے کے احکامات جاری کئے گئے۔

Shares: