کوارٹرز کا پانی قبرستان میں،درجنوں قبریں مسمار

قصور
پھولنگر کے نواح میں رہائشی کوارٹرز کا استعمال شدہ پانی قبریں مسمار کرنے لگا،اہل علاقہ کے بار بار منع کرنے کے باوجود نکاسی أب کا انتظام نا کیا گیا،درجنوں قبریں زیر آب آنے سے بیٹھ گئیں،لوگوں کی کوارٹرز مالک کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ

تفصیلات کے مطابق قصور کے شہر پھول نگر کے نواح میں زندوں نے مردوں کو اذیت دینا شروع کر دی
پھول نگر شہر کے قریبی گاؤں اڈہ سرائے چھینبہ ڈھلواں روڈ حاجی پارک میں ولی خان نے رہائشی کوارٹرز بنا رکھے ہیں جو کہ فیکٹری ملازمین کو کرایہ پر بطور رہائش دیتا ہے
کوارٹرز کے سیوریج کا پانی ملحقہ قبرستان میں جاتا ہے اور کوارٹرز میں بارش کا کھڑا ہونے والا پانی بھی قبرسان میں نکالا جاتا ہے جس کے باعث کئی قبریں مسمار ہو گئی ہیں
اہل علاقہ نے اس بابت خوف الہی دلاتے ہوئے ولی خان کو متعدد بار اپنے سیوریج کے پانی کی درست نکاسی کا کہا ہے تاہم ولی خان نے ہر بار ٹال مٹول سے کام لیا ہے اور کہا ہے کہ جو ہوتا ہے کر لو پانی نہیں بند ہو گا
لوگ اپنے پیاروں کی قبروں کی حالت دیکھ کر سخت پریشان ہیں اور ڈپٹی کمشنر قصور آسیہ گل اور وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار سے فریاد کناں ہیں کہ اس ظالم شحض کو قبروں کی بے حرمتی سے روکا جائے

Comments are closed.